quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ ص 38:23

إِنَّ هَٰذَآ أَخِي لَهُۥ تِسۡعٞ وَتِسۡعُونَ نَعۡجَةٗ وَلِيَ نَعۡجَةٞ وَٰحِدَةٞ فَقَالَ أَكۡفِلۡنِيهَا وَعَزَّنِي فِي ٱلۡخِطَابِ ﴿٢٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(کیفیت یہ ہے کہ) یہ میرا بھائی ہے اس کے (ہاں) ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے (پاس) ایک دُنبی ہے۔ یہ کہتا ہے کہ یہ بھی میرے حوالے کردے اور گفتگو میں مجھ پر زبردستی کرتا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh meri bhai hai ,iske paas ninanve (ninety nine) dumbiyan(ewes) hai aur mere paas sirf ek hi dumbi (ewe) hai , isne mujhse kaha ke yeh ek dumbi bhi mere hawale karde aur isne guftagu mein mujhe daba liya”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میری ایک ہی دنبی ہے۔ اب یہ کہتا ہے کہ وہ بھی میرے حوالے کر دو اور گفتگو میں اس نے مجھے دبا لیا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
۔ یہ میرا بھائی ہے ، اس کے پاس نناوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک ہی دنبی ہے۔ اس نے مجھ سے کہا کہ یہ ایک دنبی بھی میرے حوالے کردے اور اس نے گفتگو میں مجھے دبا کیا
— Fi Zilal al-Qur'an
(سنیے) یہ میرا بھائی ہے اس کے پاس نناوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس ایک ہی دنبی ہے لیکن یہ مجھ سے کہہ رہا ہے کہ اپنی یہ ایک بھی مجھ ہی کو دے دے اور مجھ پر بات میں بڑی سختی برتتا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
یہ میرا بھائی ہے، اس کے پاس ننانوے دنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک دنبی ہے تو وہ کہتا ہے کہ وہ بھی میرے حوالے کردےاور اس نے گفتگو میں مجھ کو دبالیا
— Maulana Wahiduddin Khan
یہ جو ہے بھائی ہے میرا اس کے یہاں ہیں نِنّانوے دنبیاں اور میرے یہاں ہیں ایک دنبی پھر کہتا ہے حوالہ کر دے میرے وہ بھی اور زبردستی کرتا ہے مجھ سے بات میں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ میرا بھائی ہے، اِس کے پاس ننّانوے دُنبیاں ہیں اور میرے پاس صرف ایک ہی دُنبی ہے۔ اِس نے مجھ سے کہا کہ یہ ایک دُنبی بھی میرے حوالے کردے اور اس نے گفتگو میں مجھے دبا لیا۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں