quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الزمر 39:17

وَٱلَّذِينَ ٱجۡتَنَبُواْ ٱلطَّـٰغُوتَ أَن يَعۡبُدُوهَا وَأَنَابُوٓاْ إِلَى ٱللَّهِ لَهُمُ ٱلۡبُشۡرَىٰۚ فَبَشِّرۡ عِبَادِ ﴿١٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جنہوں نے اس سے اجتناب کیا کہ بتوں کو پوجیں اور خدا کی طرف رجوع کیا ان کے لئے بشارت ہے۔ تو میرے بندوں کو بشارت سنا دو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Ba-khilaf iske jin logon ne tagut(false gods) ki bandagi se ijtinab kiya aur Allah ki taraf rujoo karliya unke liye khush khabri hai .Pas (Aey Nabi) basharat dedo mere un bandon ko
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور وہ لوگ جنہوں نے طاغوت سے کنارہ کشی کرلی (اس طرح) کہ اس کی بندگی نہ کی اور انہوں نے رجوع کرلیا اللہ کی طرف ان کے لیے بشارت ہے تو (اے نبی ﷺ !) میرے ان بندوں کو بشارت دے دیجیے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
بخلاف اس کے جن لوگوں نے طاغوت کی بندگی سے اجتناب کیا اور اللہ کی طرف رجوع کرلیا ان کے لیے خوشخبری ہے۔ پس (اے نبی ﷺ بشارت دے دو
— Fi Zilal al-Qur'an
اور جن لوگوں نے طاغوت کی عبادت سے پرہیز کیا اور (ہمہ تن) اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رہے وه خوش خبری کے مستحق ہیں، میرے بندوں کو خوشخبری سنا دیجئے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جو لوگ شیطان سے بچے کہ وہ اس کی عبادت کریں اور وہ اللہ کی طرف رجوع ہوئے، ان کے لیے خوش خبری ہے، تو میرے بندوں کو خوش خبری دے دو
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جو لوگ بچے شیطانوں سے کہ انکو پوجیں اور رجوع ہوئے اللہ کی طرف انکے لئے ہے خوشخبری سو تو خوشی سنا دے میرے بندوں کو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
بخلاف اس کے جن لوگوں نے طاغوت کی بندگی سے اجتناب کیا اور اللہ کی طرف رُجوع کر لیا اُن کے لیے خوشخبری ہے۔ پس (اے نبی ؐ)بشارت دے دو میرے اُن بندوں کو
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں