quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النساء 4:41

فَكَيۡفَ إِذَا جِئۡنَا مِن كُلِّ أُمَّةِۭ بِشَهِيدٖ وَجِئۡنَا بِكَ عَلَىٰ هَـٰٓؤُلَآءِ شَهِيدٗا ﴿٤١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

بھلا اس دن کا کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے احوال بتائے والے کو بلائیں گے اور تم کو ان لوگوں کا حال (بتانے کو) گواہ طلب کریں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Phir socho ke us waqt yeh kya karenge jab hum har ummat mein se ek gawah layenge aur in logon par tumhein [yani Muhammad (s.a.s) ko] gawah ki haisiyat se khada karenge
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو اس دن کیا صورت حال ہوگی جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے اور (اے نبی) آپ کو لائیں گے ہم ان پر گواہ بناکر
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پھر سوچو کہ اس وقت یہ لوگ کیا کریں گے جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور ان لوگوں پر تمہیں (یعنی آپ کو اے محمد ﷺ گواہ کی حیثیت سے کھڑا کریں گے ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
پس کیا حال ہوگا جس وقت کہ ہر امت میں سے ایک گواه ہم ﻻئیں گے اور آپ کو ان لوگوں پر گواه بناکر ﻻئیں گے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر اس وقت کیا حال ہوگا جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور تم کو ان لوگوں کے اوپر گواہ بناکر کھڑا کریں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر کیا حال ہو گا جب بلاویں گے ہم ہر امت میں سے احوال کہنے والا اور بلاویں گے تجھ کو ان لوگوں پر احوال بتانے والا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پھر سوچو کہ اُس وقت یہ کیا کریں گے جب ہم ہر اُمّت میں سے ایک گواہ لائیں گے اور ان لوگوں پر تمہیں (یعنی محمد ﷺ کو) گواہ کی حیثیت سے کھڑا کریں گے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں