quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ غافر 40:68

هُوَ ٱلَّذِي يُحۡيِۦ وَيُمِيتُۖ فَإِذَا قَضَىٰٓ أَمۡرٗا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ ﴿٦٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

وہی تو ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے۔ پھر جب وہ کوئی کام کرنا (اور کسی کو پیدا کرنا) چاہتا ہے تو اس سے کہہ دیتا ہے کہ ہوجا تو وہ جاتا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Wahi hai zindagi denay wala, aur wahi maut denay wala hai. Woh jis baat ka bhi faisla karta hai, bas ek hukum deta hai ke woh ho jaye aur woh jo jaati hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
وہی ہے جو زندہ رکھتا ہے اور موت وارد کرتا ہے۔ چناچہ (اُس کے امر کی شان تو یہ ہے کہ) جب وہ کسی کام کا فیصلہ کرلیتا ہے تو کہتا ہے ہوجا تو وہ ہوجاتا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
وہی ہے زندگی دینے والا ، اور وہی موت دینے والا ہے۔ وہ جس بات کا بھی فیصلہ کرتا ہے ، بس ایک حکم دیتا ہے کہ وہ ہوجائے اور وہ ہوجاتی ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
وہی ہے جو جلاتا ہے اور مار ڈالتا ہے، پھر جب وه کسی کام کا کرنا مقرر کرتا ہے تو اسے صرف یہ کہتا ہے کہ ہو جا پس وه ہو جاتا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
وہی ہے جو جِلاتا ہے اورمارتا ہے پس جب وہ کسی امرکا فیصلہ کرلیتا ہے تو بس وہ اس کو کہتا ہے کہ ہوجا،بس وہ ہوجاتا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
وہی ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے پھر جب حکم کرے کسی کام کو تو یہ کہے اسکو کہ ہو جا وہ ہو جاتا ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
وہی ہے زندگی دینے والا، اور وہی موت دینے والا ہے وہ جس بات کا بھی فیصلہ کرتا ہے، بس ایک حکم دیتا ہے کہ وہ ہو جائے اور وہ ہو جاتی ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں