quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ فصلت 41:17

وَأَمَّا ثَمُودُ فَهَدَيۡنَٰهُمۡ فَٱسۡتَحَبُّواْ ٱلۡعَمَىٰ عَلَى ٱلۡهُدَىٰ فَأَخَذَتۡهُمۡ صَٰعِقَةُ ٱلۡعَذَابِ ٱلۡهُونِ بِمَا كَانُواْ يَكۡسِبُونَ ﴿١٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جو ثمود تھے ان کو ہم نے سیدھا رستہ دکھا دیا تھا مگر انہوں نے ہدایت کے مقابلے میں اندھا دھند رہنا پسند کیا تو ان کے اعمال کی سزا میں کڑک نے ان کو آپکڑا۔ اور وہ ذلت کا عذاب تھا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Rahey Samood, to unke samne humne raah e raast pesh ki magar unhon ne raasta dekhne ke bajaye andha (blind) bana rehna pasand kiya. Aakhir unke kartooton ki badaulat zillat ka azaab unpar toot pada
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جو قوم ثمود تھی ان کو ہم نے ہدایت کی راہ دکھائی لیکن انہوں نے ہدایت کے مقابلے میں اندھے پن کو ہی پسند کیا توا نہیں بھی آپکڑا ذلت کے عذاب کی ہولناک کڑک نے ان کے کرتوتوں کی پاداش میں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
رہے ثمود ، تو ان کے سامنے ہم نے راہ راست پیش کی مگر انہوں نے راستہ دیکھنے کے بجائے اندھا بنا رہنا ہی پسند کیا ، آخر ان کے کرتوتوں کی بدولت ذلت کا عذاب ان پر ٹوٹ پڑا
— Fi Zilal al-Qur'an
رہے ﺛمود، سو ہم نے ان کی بھی رہبری کی پھر بھی انہوں نے ہدایت پر اندھے پن کو ترجیح دی جس بنا پر انہیں (سراپا) ذلت کے عذاب، کی کڑک نے ان کے کرتوتوں کے باعﺚ پکڑ لیا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اوروہ جوثمود تھے، تو ہم نے ان کو ہدایت کاراستہ دکھایا مگر انھوں نے ہدایت کے مقابلہ میں اندھے پن کو پسند کیا، تو ان کو عذاب ذلت کے کڑکے نے پکڑلیا ان کی بدکرداریوں کی وجہ سے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور وہ جو ثمود تھے سو ہم نے انکو راہ بتلائی پھر انکو خوش لگا اندھا رہنا راہ سوجھنے سے پھر پکڑ انکو کڑک نے ذلت کے عذاب کی بدلا اس کا جو کماتے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
رہے ثمود، تو ان کے سامنے ہم نے راہ راست پیش کی مگر انہوں نے راستہ دیکھنے کے بجائے اندھا بنا رہنا پسند کیا آخر اُن کے کرتوتوں کی بدولت ذلت کا عذاب اُن پر ٹوٹ پڑا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں