سورۃ الزخرف 43:43
فَٱسۡتَمۡسِكۡ بِٱلَّذِيٓ أُوحِيَ إِلَيۡكَۖ إِنَّكَ عَلَىٰ صِرَٰطٖ مُّسۡتَقِيمٖ ﴿٤٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
پس تمہاری طرف جو وحی کی گئی ہے اس کو مضبوط پکڑے رہو۔ بےشک تم سیدھے رستے پر ہو
Tum bahar-haal us kitaab ko mazbooti se thamay raho jo wahi ke zariye se tumhare paas bheji gayi hai, yaqeenan tum seedhey raaste par ho
تو (اے نبی ﷺ !) آپ مضبوطی سے تھام لیجیے اس کو جو آپ کی طرف وحی کیا گیا ہے یقینا آپ سیدھے راستے پر ہیں
تم بہرحال اس کتاب کو مضبوط سے تھامے رہو ، جو وحی کے ذریعہ سے تمہارے پاس بھیجی گئی ہے ، یقیناً تم سیدھے راستے پر ہو۔
پس جو وحی آپ کی طرف کی گئی ہے اسے مضبوط تھامے رہیں بیشک آپ راه راست پر ہیں.
پس تم اس کو مضبوطی سے تھامے رہو جو تمھارے اوپر وحی کیا گیا ہےبے شک تم ایک سیدھے راستے پر ہو
سو تو مضبوط پکڑ ے رہ اسی کو جو تجھ کو حکم پہنچا تو ہے بیشک سیدھی راہ پر
تم بہر حال اُس کتاب کو مضبوطی سے تھامے رہو جو وحی کے ذریعہ سے تمہارے پاس بھیجی گئی ہے ، یقیناً تم سیدھے راستے پر ہو۔