quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الجاثية 45:22

وَخَلَقَ ٱللَّهُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِٱلۡحَقِّ وَلِتُجۡزَىٰ كُلُّ نَفۡسِۭ بِمَا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُونَ ﴿٢٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور خدا نے آسمانوں اور زمین کو حکمت سے پیدا کیا ہے اور تاکہ ہر شخص اپنے اعمال کا بدلہ پائے اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Allah ne to Aasmaano aur zameen ko barhaqq paida kiya hai aur is liye kiya hai ke har mutannafis ko uski kamayi ka badla diya jaye. Logon par zulm hargiz na kiya jayega
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اللہ نے تو آسمان اور زمین کو حق (عدل) کے ساتھ پیدا کیا ہے تاکہ پورا پورا بدلہ دیا جائے ہر جان کو جو کچھ اس نے کمایا ہو اور ان پر کوئی ظلم نہ ہو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اللہ نے تو آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے اور اس لیے کیا ہے کہ ہر متنفس کو اس کی کمائی کا بدلہ دیا جائے ، لوگوں پر ظلم ہرگز نہ کیا جائے گا ”۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور آسمانوں اور زمین کو اللہ نے بہت ہی عدل کے ساتھ پیدا کیا ہے اور تاکہ ہر شخص کو اس کے کیے ہوئے کام کا پورا بدلہ دیا جائے اور ان پر ﻇلم نہ کیا جائے گا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اللہ نے آسمانوں اور زمین کو حکمت کے ساتھ پیدا کیا اور تاکہ ہر شخص کو اس کے کيے کا بدلہ دیا جائے اور ان پر کوئی ظلم نہ ہوگا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور بنائے اللہ نے آسمان اور زمین جیسے چاہئیں اور تاکہ بدلا پائے ہر کوئی اپنی کمائی کا اور ان پر ظلم نہ ہو گا۔
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اللہ نے تو آسمانوں اور زمین کو برحق پیدا کیا ہے اور اس لیے کیا ہے کہ ہر متنفّس کو اُس کی کمائی کا بدلہ دیا جائے۔ لوگوں پر ظلم ہر گز نہ کیا جائے گا۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں