quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الجاثية 45:8

يَسۡمَعُ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ تُتۡلَىٰ عَلَيۡهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسۡتَكۡبِرٗا كَأَن لَّمۡ يَسۡمَعۡهَاۖ فَبَشِّرۡهُ بِعَذَابٍ أَلِيمٖ ﴿٨﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(کہ) خدا کی آیتیں اس کو پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کو سن تو لیتا ہے (مگر) پھر غرور سے ضد کرتا ہے کہ گویا ان کو سنا ہی نہیں۔ سو ایسے شخص کو دکھ دینے والے عذاب کی خوشخبری سنا دو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jiske saamne Allah ki aayat padi jaati hain, aur woh unko sunta hai, phir puray istakbar ke saath apne kufr par is tarah ada rehta hai goya usne unko suna hi nahin. Aise shaks ko dardnaak azaab ka musda suna do
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
وہ سنتا ہے اللہ کی وہ آیات جو اسے پڑھ کر سنائی جاتی ہیں پھر وہ اڑ جاتا ہے ضد پر تکبر ّکرتے ہوئے جیسے کہ اس نے انہیں سنا ہی نہ ہو تو آپ ﷺ اسے ایک دردناک عذاب کی بشارت دے دیجئے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جس کے سامنے اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں اور وہ ان کو سنتا ہے ، پھر پورے غرور کے ساتھ اپنے کفر پر اس طرح اڑا رہتا ہے کہ گویا اس نے ان کو سنا ہی نہیں۔ ایسے شخص کو درد ناک عذاب کا مژدہ سنا دو
— Fi Zilal al-Qur'an
جو آیتیں اللہ کی اپنے سامنے پڑھی جاتی ہوئی سنے پھر بھی غرور کرتا ہوا اس طرح اڑا رہے کہ گویا سنی ہی نہیں، تو ایسے لوگوں کو دردناک عذاب کی خبر (پہنچا) دیجئے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جو خدا کی آیتوں کو سنتا ہے جب کہ وہ اس کے سامنے پڑھی جاتی ہیں ، پھروہ تکبر کے ساتھ اَڑا رہتا ہے، گویا اس نے ان کو سناہی نہیں پس تم اس کو ایک دردناک عذاب کی خوش خبری دے دو
— Maulana Wahiduddin Khan
کہ سنتا ہے باتیں اللہ کی اسکے پاس پڑھی جاتی ہیں پھر ضد کرتا ہے غرور سے گویا سنا ہی نہیں سو خوشخبری سنا دے اسکو ایک عذاب دردناک کی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جس کے سامنے اللہ کی آیات پڑھی جاتی ہیں ، اور وہ اُن کو سُنتا ہے، پھر پُورے اِستکبار کے ساتھ اپنے کُفر پر اِس طرح اَڑا رہتا ہے کہ گویا اُس نے  اُن کو سُنا ہی نہیں۔ ایسے شخص کو دردناک عذاب کا مُژدہ سُنا دو
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں