quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأحقاف 46:34

وَيَوۡمَ يُعۡرَضُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ عَلَى ٱلنَّارِ أَلَيۡسَ هَٰذَا بِٱلۡحَقِّۖ قَالُواْ بَلَىٰ وَرَبِّنَاۚ قَالَ فَذُوقُواْ ٱلۡعَذَابَ بِمَا كُنتُمۡ تَكۡفُرُونَ ﴿٣٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جس روز آگ کے سامنے کئے جائیں گے (اور کہا جائے گا) کیا یہ حق نہیں ہے؟ تو کہیں گے کیوں نہیں ہمارے پروردگار کی قسم (حق ہے) حکم ہوگا کہ تم جو (دنیا میں) انکار کیا کرتے تھے (اب) عذاب کے مزے چکھو
— Fatah Muhammad Jalandhari
Jis roz yeh kaafir aag ke saamne laye jayenge , us waqt unsey pucha jayega “ kya yeh haqq nahin hai?” yeh kahenge “ haan, hamare Rubb ki kasam (yeh waqai haqq hai)” Allah farmayega “ accha to ab azaab ka mazaa chakkho apne us inkar ki padash mein jo tum karte rahe thay”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور جس روز پیش کیے جائیں گے یہ کافر آگ پر (اور ان سے پوچھا جائے گا :) کیا یہ حقیقت نہیں ہے ؟ وہ کہیں گے : کیوں نہیں ! ہمارے پروردگار کی قسم یہ (حق ہے) اللہ فرمائے گا : تو اب چکھو عذاب کا مزہ اپنے اس کفر کی پاداش میں جو تم کرتے رہے ہو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جس روز یہ کافر آگ کے سامنے لائے جائیں گے ، اس وقت ان سے پوچھا جائے گا “ کیا یہ حق نہیں ہے ؟ ” یہ کہیں گے “ ہاں ، ہمارے رب کی قسم (یہ واقعی حق ہے ) ”۔ اللہ فرمائے گا “ اچھا تو اب عذاب کا مزہ چکھو اپنے اس انکار کی پاداش میں جو تم کرتے رہے تھے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
وه لوگ جنہوں نے کفر کیا جس دن جہنم کے سامنے ﻻئے جائیں گے (اور ان سے کہا جائے گا کہ) کیا یہ حق نہیں ہے؟ تو جواب دیں گے کہ ہاں قسم ہے ہمارے رب کی (حق ہے) (اللہ) فرمائے گا، اب اپنے کفر کے بدلے عذاب کا مزه چکھو.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اورجس دن یہ انکار کرنے والے آگ کے سامنے لائے جائیں گے،کیا یہ حقیقت نہیں ہے وہ کہیں گے کہ ہاں ، ہمارے رب کی قسمارشاد ہوگا پھر چکھو عذاب اس انکار کے بدلے جوتم کررہے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور جس دن سامنے لائیں منکروں کو آگ کے کیا یہ ٹھیک نہیں کہیں گے کیوں نہیں قسم ہے ہمارے رب کی کہا تو چکھو عذاب بدلا اس کا جو تم منکر ہوتے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
جس روز یہ کافر آگ کے سامنے لائے جائیں گے، اُس وقت اِن سے پوچھا جائے گا "کیا یہ حق نہیں ہے؟" یہ کہیں گے "ہاں، ہمارے رب کی قسم (یہ واقعی حق ہے)" اللہ فرمائے گا، "اچھا تو اب عذاب کا مزا چکھو اپنے اُس انکار کی پاداش میں جو تم کرتے رہے تھے"
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں