quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ المائدة 5:36

إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَوۡ أَنَّ لَهُم مَّا فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا وَمِثۡلَهُۥ مَعَهُۥ لِيَفۡتَدُواْ بِهِۦ مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِ ٱلۡقِيَٰمَةِ مَا تُقُبِّلَ مِنۡهُمۡۖ وَلَهُمۡ عَذَابٌ أَلِيمٞ ﴿٣٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جو لوگ کافر ہیں اگر ان کے پاس روئے زمین (کے تمام خزانے اور اس) کا سب مال ومتاع ہو اور اس کے ساتھ اسی قدر اور بھی ہو تاکہ قیامت کے روز عذاب (سے رستگاری حاصل کرنے) کا بدلہ دیں تو ان سے قبول نہیں کیا جائے گا اور ان کو درد دینے والا عذاب ہوگا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Khoob jaan lo ke jin logon ne kufr ka rawayya ikhtiyar kiya hai, agar unke qabze mein saari zameen ki daulat ho aur itni hi aur iske saath aur woh chahein ke isey fidiye(badlay/expiation) mein de kar roz e qayamat ke azaab se bach jayein, tab bhi woh unse qabool na ki jayegi aur unhein dardnaak saza milkar rahegi
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اگر ان کے پاس وہ ساری دولت ہوجو کہ زمین میں ہے کل کی کل اور اس کے ساتھ اتنی ہی اور بھی ہو (اور وہ چاہیں) کہ وہ اس کے ذریعے سے فدیہ دے کر چھوٹ سکیں قیامت کے دن کے عذاب سے تو ان سے ہرگز قبول نہیں کی جائے گی اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
خوب جان لو کہ جن لوگوں نے کفر کا رویہ اختیار کیا ہے اگر ان کے قبضے میں ساری زمین کی دولت ہو اور اتنی ہی اور اس کے ساتھ اور وہ چاہیں کہ اسے فدیہ میں دے کر روز قیامت کے عذاب سے بچ جائیں ‘ تب بھی وہ ان سے قبول نہ کی جائے گی اور انہیں دردناک سزا مل کر رہے گی ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
یقین مانو کہ کافروں کے لئے اگر وه سب کچھ ہو جو ساری زمین میں ہے بلکہ اسی کے مثل اور بھی ہو اور وه اس سب کو قیامت کے دن کے عذاب کے بدلے فدیے میں دینا چاہیں تو بھی ناممکن ہے کہ ان کا فدیہ قبول کرلیا جائے، ان کے لئے تو درد ناک عذاب ہی ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
بے شک جن لوگوں نے کفر کیا ہے کہ اگر ان کے پاس وہ سب کچھ ہو جو زمین میں ہے اور اتنا ہی اور ہو،تاکہ وہ اس کو فدیہ میں دے کر قیامت کے دن کے عذاب سے چھوٹ جائیں ، تب بھی وہ ان سے قبول نہ کی جائے گی اور ان کے ليے درد ناک عذاب ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
جو لوگ کافر ہیں اگر ان کے پاس ہو جو کچھ زمین میں ہے سارا اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور ہو تاکہ بدلہ میں دیں اپنے قیامت کے عذاب سے تو ان سےقبول نہ ہو گا اور ان کے واسطے عذاب دردناک ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
خوب جان لو کہ جن لوگوں نے کفر کا رویہ اختیار کیا ہے، اگر اُن کے قبضہ میں ساری زمین کی دولت ہو اور اتنی ہی اور اس کے ساتھ، اور وہ چاہیں کہ اسے فدیہ میں دے کر روز قیامت کے عذاب سے بچ جائیں، تب بھی وہ ان سے قبول نہ کی جائے گی اور انہیں درد ناک سزا مل کر رہے گی
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں