quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحديد 57:26

وَلَقَدۡ أَرۡسَلۡنَا نُوحٗا وَإِبۡرَٰهِيمَ وَجَعَلۡنَا فِي ذُرِّيَّتِهِمَا ٱلنُّبُوَّةَ وَٱلۡكِتَٰبَۖ فَمِنۡهُم مُّهۡتَدٖۖ وَكَثِيرٞ مِّنۡهُمۡ فَٰسِقُونَ ﴿٢٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور ہم نے نوح اور ابراہیم کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا اور ان کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (کے سلسلے) کو (وقتاً فوقتاً جاری) رکھا تو بعض تو ان میں سے ہدایت پر ہیں۔ اور اکثر ان میں سے خارج از اطاعت ہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Humne Nooh aur Ibrahim ko bheja aur un dono ki nasal mein nabuwat aur kitaab rakh di phir unki aulad mein se kisi ne hidayat ikhtiyar ki aur bahut se faasiq ho gaye
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
ہم نے ہی بھیجا تھا نوح ؑ کو بھی اور ابراہیم ؑ کو بھی اور ہم نے انہی دونوں کی نسل میں رکھ دی نبوت اور کتاب } تو ان (کی نسل) میں کچھ تو ہدایت یافتہ بھی ہیں لیکن ان کی اکثریت فاسقوں پر مشتمل ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ہم نے نوح اور ابراہیم کو بھیجا اور ان دونوں کی نسل میں نبوت اور کتاب رکھ دی۔ پھر ان کی اولاد میں سے کسی نے ہدایت اختیار کی اور بہت سے فاسق ہوگئے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
بیشک ہم نے نوح اور ابراہیم (علیہ السلام) کو (پیغمبر بنا کر) بھیجا اور ہم نے ان دونوں کی اوﻻد میں پیغمبری اور کتاب جاری رکھی تو ان میں سے کچھ تو راه یافتہ ہوئے اور ان میں سے اکثر بہت نافرمان رہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ہم نے نوح کو اور ابراہیم کو بھیجااوران کی اولاد میں ہم نے پیغمبری اور کتاب رکھ دیپھر ان میں سے کوئی راہ پر ہے اور ان میں سے بہت سے نافرمان ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ہم نے بھیجا نوح کو اور ابراہیم کو اور ٹھہرا دی دونوں کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب پھر کوئی اُن میں راہ پر ہے اور بہت اُن میں نافرمان ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ہم نے نوحؑ  اور ابراہیمؑ  کو بھیجا اور اُن دونوں کی نسل میں نبوّت اور کتاب رکھ دی۔ پھر ان کی اولاد میں سے کسی نے ہدایت اختیار کی اور بہت سے فاسق ہوگئے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں