سورۃ الحشر 59:19
وَلَا تَكُونُواْ كَٱلَّذِينَ نَسُواْ ٱللَّهَ فَأَنسَىٰهُمۡ أَنفُسَهُمۡۚ أُوْلَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡفَٰسِقُونَ ﴿١٩﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور ان لوگوں جیسے نہ ہونا جنہوں نے خدا کو بھلا دیا تو خدا نے انہیں ایسا کردیا کہ خود اپنے تئیں بھول گئے۔ یہ بدکردار لوگ ہیں
Un logon ki taraah na ho jao jo Allah ko bhool gaye to Allah ne unhein khud apna nafs bhula diya. yahi log faasiq hain
اور (اے مسلمانو دیکھنا !) تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا تو اللہ نے انہیں اپنے آپ سے غافل کردیا۔ یہی لوگ ہیں جو فاسق ہیں۔
ان لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جو اللہ کو بھول گئے تو اللہ نے انہیں خود اپنا نفس بھلا دیا ، یہی لوگ فاسق ہیں۔
اور تم ان لوگوں کی طرح مت ہو جانا جنہوں نے اللہ (کے احکام) کو بھلا دیا تو اللہ نے بھی انہیں اپنی جانوں سے غافل کر دیا، اور ایسے ہی لوگ نافرمان (فاسق) ہوتے ہیں.
اور تم ان لوگوں کی طرح نہ بن جاؤ جواللہ کو بھول گئے تواللہ نے ان کو خود ان کی جانوں سے غافل کردیا، یہی لوگ نافرمان ہیں
اور مت ہو اُن جیسے جنہوں نے بھلا دیا اللہ کو پر اللہ نے بھلا دیے اُنکو اُن کے جی وہ لوگ وہی ہیں نافرمان
اُن لوگوں کی طرح نہ ہو جاؤ جو اللہ کو بُھول گئے تو اللہ نے اُنہیں خود اپنا نفس بُھلا دیا، یہی لوگ فاسق ہیں