quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الحشر 59:4

ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمۡ شَآقُّواْ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥۖ وَمَن يُشَآقِّ ٱللَّهَ فَإِنَّ ٱللَّهَ شَدِيدُ ٱلۡعِقَابِ ﴿٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

یہ اس لئے کہ انہوں نے خدا اور اس کے رسول کی مخالفت کی۔ اور جو شخص خدا کی مخالفت کرے تو خدا سخت عذاب دینے والا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh sab kuch isliye hua ke unhon ne Allah aur uske Rasool ka muqabla kiya. Aur jo bhi Allah ka muqabla karey Allah usko saza dene mein bahut sakht hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ اس لیے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی مخالفت کی اور جو اللہ کی مخالفت پر کمرکس لے تو (سمجھ لو کہ) اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ سب کچھ اس لئے ہوا کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کیا ، اور جو بھی اللہ کا مقابلہ کرے اللہ اس کی سزا دینے میں بہت سخت ہے “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
یہ اس لیے کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول کی مخالفت کی اور جو بھی اللہ کی مخالفت کرے گا تو اللہ تعالیٰ بھی سخت عذاب کرنے واﻻ ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
یہ اس لیے کہ انھوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کیاور جو شخص اللہ کی مخالفت کرتا ہے تو اللہ سخت عذاب والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
یہ اس لئے کہ وہ مخالف ہوئے اللہ سے اور اُسکے رسول سے اور جو کوئی مخالف ہو اللہ سے تو اللہ کا عذاب سخت ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کا مقابلہ کیا، اور جو بھی اللہ کا مقابلہ کرے اللہ اس کو سزا دینے میں بہت سخت ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں