quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنعام 6:156

أَن تَقُولُوٓاْ إِنَّمَآ أُنزِلَ ٱلۡكِتَٰبُ عَلَىٰ طَآئِفَتَيۡنِ مِن قَبۡلِنَا وَإِن كُنَّا عَن دِرَاسَتِهِمۡ لَغَٰفِلِينَ ﴿١٥٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(اور اس لیے اتاری ہے) کہ (تم یوں نہ) کہو کہ ہم سے پہلے دو ہی گروہوں پر کتابیں اتری تھیں اور ہم ان کے پڑھنے سے (معذور اور) بےخبر تھے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Ab tum yeh nahin keh sakte ke kitab to humse pehle ke do girohon ko di gayi thi, aur humko kuch khabar na thi ke woh kya padhte padhaate thay
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
مبادا تم یہ کہو کہ کتاب تو بس اتاری گئی تھی ہم سے پہلے کے دو گروہوں پر اور ہم تو اس کے پڑھنے پڑھانے سے غافل ہی رہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اب تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کتاب تو ہم سے پہلے دو گروہوں کو دی گئی تھی اور ہم کو کوئی خبر نہیں کہ وہ کیا پڑھتے پڑھاتے تھے ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
کہیں تم لوگ یوں نہ کہو کہ کتاب تو صرف ہم سے پہلے جو دو فرقے تھے ان پر نازل ہوئی تھی، اور ہم ان کے پڑھنے پڑھانے سے محض بے خبر تھے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اس ليے کہ تم یہ نہ کہنے لگو کہ کتاب تو ہم سے پہلے کے دو گروہوں کو دی گئی تھی اور ہم ان کو پڑھنے پڑھانے سے بے خبر تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
اس واسطے کہ کبھی تم کہنے لگو کہ کتاب جو اتری تھی سو ان ہی دو فرقوں پر جو ہم سے پہلے تھے اور ہم کو تو ان کے پڑھنے پڑھانے کی خبر ہی نہ تھی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اب تم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کتاب تو ہم سے پہلے کے دو گروہوں کو دی گئی تھی، اور ہم کو کچھ خبر نہ تھی کہ وہ کیا پڑھتے پڑھاتے تھے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں