quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنعام 6:5

فَقَدۡ كَذَّبُواْ بِٱلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمۡ فَسَوۡفَ يَأۡتِيهِمۡ أَنۢبَـٰٓؤُاْ مَا كَانُواْ بِهِۦ يَسۡتَهۡزِءُونَ ﴿٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جب ان کے پاس حق آیا تو اس کو بھی جھٹلا دیا سو ان کو ان چیزوں کا جن سے یہ استہزا کرتے ہیں عنقریب انجام معلوم ہو جائے گا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Chunanchey ab jo haqq unke paas aaya to usey bhi unhon ne jhutla diya. Accha, jis cheez ka woh ab tak mazaaq udate rahey hain anqareeb uske mutaaliq kuch khabrein unhein pahunchengi
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
تو اب انہوں نے جھٹلا دیا ہے حق کو جبکہ ان کے پاس آچکا ہے تو اب جلد ہی ان کے پاس آجائیں گی اس چیز کی خبریں جس کا یہ مذاق اڑایا کرتے تھے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
چناچہ اب جو حق ان کے پاس آیا تو اسے بھی انہوں نے جھٹلا دیا ۔ اچھا ‘ جس چیز کا وہ اب تک مذاق اڑاتے رہے ہیں عنقریب اس کے متعلق کچھ چیزیں انہیں پہنچیں گی ۔
— Fi Zilal al-Qur'an
انہوں نے اس سچی کتاب کو بھی جھٹلایا جب کہ وه ان کے پاس پہنچی، سو جلدی ہی ان کو خبر مل جائے گی اس چیز کی جس کے ساتھ یہ لوگ استہزا کیا کرتے تھے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
چنانچہ جو حق ان کے پاس آیا ہے، اس کو بھی انھوں نے جھٹلادیا پس عنقریب ان کے پاس اس چیز کی خبریں آئیں گی جس کا وہ مذاق اڑاتے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
سو بیشک جھٹلایا انہوں نے حق کو جب ان تک پہنچا سو اب آئی جاتی ہے انکے آگے حقیقت اس بات کی جس پر ہنستے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
چنانچہ اب جو حق ان کے پاس آیا تو اسے بھی انہوں نے جھٹلا دیا۔ اچھا، جس چیز کا وہ اب تک مذاق اُڑاتے رہے ہیں عنقریب اس کے متعلق کچھ خبریں انہیں پہنچیں گی۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں