quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الصف 61:7

وَمَنۡ أَظۡلَمُ مِمَّنِ ٱفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ ٱلۡكَذِبَ وَهُوَ يُدۡعَىٰٓ إِلَى ٱلۡإِسۡلَٰمِۚ وَٱللَّهُ لَا يَهۡدِي ٱلۡقَوۡمَ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اس سے ظالم کون کہ بلایا تو جائے اسلام کی طرف اور وہ خدا پر جھوٹ بہتان باندھے۔ اور خدا ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Ab bhala us shaks se bada zaalim aur kaun hoga jo Allah par jhutey bohtan bandhey halaanke usey Islam (Allah ke aagey sar-e-itaat jhuka deney) ki dawat di ja rahi ho? Aisey zaalimon ko Allah hidayat nahin diya karta
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ تراشے درآں حالیکہ اسے بلایا جا رہاہو اسلام کی طرف ! اور اللہ ایسے ظالموں کو (زبردستی) ہدایت نہیں دیتا۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اب بھلا اس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹے بہتان باندھے ، حالانکہ اسے اسلام (اللہ کے آگے سراطاعت جھکا دینے) کی دعوت دی جارہی ہو ؟ ایسے ظالموں کو اللہ ہدایت نہیں دیا کرتا
— Fi Zilal al-Qur'an
اس شخص سے زیاده ﻇالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ (افترا) باندھے حاﻻنکہ وه اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے اور اللہ ایسے ﻇالموں کو ہدایت نہیں کرتا.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے حالاں کہ وہ اسلام کی طرف بلایا جارہا ہو، اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اس سے زیادہ بے انصاف کون جو باندھے اللہ پر جھوٹ اور اُسکو بلاتے ہیں مسلمان ہونے کو اور اللہ راہ نہیں دیتا بے انصاف لوگوں کو
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اب بھلا اُس شخص سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر جُھوٹے بہتان باندھے حالانکہ اسے اسلام (اللہ کے آگے سرِ اطاعت جھکا دینے) کی دعوت دی جا رہی ہو؟ ایسے ظالموں کو اللہ  ہدایت نہیں دیا کرتا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں