سورۃ الأعراف 7:186
مَن يُضۡلِلِ ٱللَّهُ فَلَا هَادِيَ لَهُۥۚ وَيَذَرُهُمۡ فِي طُغۡيَٰنِهِمۡ يَعۡمَهُونَ ﴿١٨٦﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
جس شخص کو خدا گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت دینے والا نہیں اور وہ ان (گمراہوں) کو چھوڑے رکھتا ہے کہ اپنی سرکشی میں پڑے بہکتے رہیں
Jisko Allah rehnumayi se mehroom karde uske liye phir koi rehnuma nahin hai, aur Allah inhein inki sarkashi hi mein bhatkata hua chodey deta hai
جس کو اللہ گمراہ کر دے اسے کوئی ہدایت دینے والا نہیں ہے اور وہ چھوڑ دے گا ان کو ان کی سر کشی میں اندھے ہو کر آگے بڑھتے ہوئے
جس کو اللہ رہنمائی سے محروم کردے اس کے لیے پھر کوئی رہنما نہیں ہے ، اور اللہ انہیں ان کی سرکشی ہی میں بھٹکتا ہوا چھوڑ دیتا ہے
جس کو اللہ تعالیٰ گمراه کر دے اس کو کوئی راه پر نہیں ﻻ سکتا۔ اور اللہ تعالیٰ ان کو ان کی گمراہی میں بھٹکتے ہوئے چھوڑ دیتا ہے۔
جس کو اللہ بے راہ کردے اس کو کوئی راہ دکھانے والا نہیں اور وہ ان کو سرکشی ہی میں بھٹکتا ہوا چھوڑ دیتا ہے
جس کو اللہ بچلائے اس کو کوئی نہیں راہ دکھلانے والا اور اللہ چھوڑے رکھتا ہے انکو ان کی شرارت میں سرگرداں
جس کو اللہ رہنمائی سے محروم کر دے اُس کے لیے پھر کوئی رہنما نہیں ہے، اور اللہ اِنہیں اِن کی سرکشی ہی میں بھٹکتا ہوا چھوڑے دیتا ہے