quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأعراف 7:65

۞وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمۡ هُودٗاۚ قَالَ يَٰقَوۡمِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرُهُۥٓۚ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴿٦٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور (اسی طرح) قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ بھائیو خدا ہی کی عبادت کرو۔ اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ کیا تم ڈرتے نہیں؟
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur Aad ki taraf humne unke bhai Hud ko bheja. Usne kaha “aey biradraan e qaum, Allah ki bandagi karo, uske siwa tumhara koi khuda nahin hai phir kya tum galat rawi se parheiz na karogey?”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور قوم عاد کی طرف (ہم نے) ان کے بھائی ہود ؑ کو بھیجا اس ؑ نے کہا اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی بندگی کرو تمہارا کوئی الٰہ اس کے سوا نہیں ہے تو کیا تم لوگ ڈرتے نہیں ؟
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور عاد کی طرف ہم نے ان کے بھائی ہود کو بھیجا ۔ اس نے کہا ” اے برادران قوم ‘ اللہ کی بندگی کرو ‘ اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے ۔ پھر کیا تم غلط روی سے پرہیز کرو گے ۔ ؟
— Fi Zilal al-Qur'an
اور ہم نے قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود (علیہ السلام) کو بھیجا۔ انہوں نے فرمایا اے میری قوم! تم اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا کوئی تمہارا معبود نہیں، سو کیا تم نہیں ڈرتے
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور عاد کی طرف ہم نے ان کے بھائی ہود کو بھیجا انھوں نے کہا اے میری قوم، اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں سو کیا تم ڈرتے نہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور قوم عاد کی طرف بھیجا انکے بھائی ہود کو بولا اے میری قوم بندگی کرو اللہ کی کوئی نہیں تمہارا معبود اسکے سوا سو کیا تم ڈرتے نہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور عاد کی طرف ہم نے ان کے بھائی ہود ؑ کو بھیجا۔ اس نے کہا ”اے برادرانِ قوم، اللہ کی بندگی کرو، اُس کے سِوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے۔ پھر کیا تم غلط روی سے پرہیز نہ کروگے؟“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں