quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنفال 8:10

وَمَا جَعَلَهُ ٱللَّهُ إِلَّا بُشۡرَىٰ وَلِتَطۡمَئِنَّ بِهِۦ قُلُوبُكُمۡۚ وَمَا ٱلنَّصۡرُ إِلَّا مِنۡ عِندِ ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ﴿١٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اس مدد کو خدا نے محض بشارت بنایا تھا کہ تمہارے دل سے اطمینان حاصل کریں۔ اور مدد تو الله ہی کی طرف سے ہے۔ بےشک خدا غالب حکمت والا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh baat Allah ne tumhein sirf isliye bata di ke tumhein khush-khabri ho aur tumhare dil issey mutmaeen ho jayein. Warna madad to jab bhi hoti hai Allah hi ki taraf se hoti hai. Yaqeenan Allah zabardast aur dana (wise) hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اللہ نے اس کو نہیں بنایا مگر (تمہارے لیے) بشارت اور تاکہ تمہارے دل اس سے مطمئن ہوجائیں۔ اور مدد تو اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے۔ یقیناً اللہ تعالیٰ زبردست حکمت والا ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ بات اللہ نے تمہیں صرف اس لیے بتا دی کہ تمہیں خوشخبری ہو اور تمہارے دل اس سے مطمئن ہوجائیں ، ورنہ مدد تو جب بھی ہوتی ہے اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے یقیناً اللہ زبردست اور دانا ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
اور اللہ تعالیٰ نے یہ امداد محض اس لیے کی کہ بشارت ہو اور تاکہ تمہارے دلوں کو قرار ہو جائے اور مدد صرف اللہ ہی کی طرف سے ہے جو کہ زبردست حکمت واﻻ ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور یہ اللہ نے صرف اس ليے کیا تاکہ تمھارے ليے خوش خبری ہو اور تاکہ تمھارے دل اس سے مطمئن ہوجائیں اور مدد تو اللہ ہی کے پاس سے آتی ہے یقینا اللہ زبردست ہے، حکمت والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور یہ تو دی اللہ نے فقط خوشخبری اور تاکہ مطمئن ہو جائیں اس سے تمہارےدل اور مدد نہیں مگر اللہ کی طرف سے بیشک اللہ زورآور ہے حکمت والا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ بات اللہ نے تمہیں صرف اس لیے بتا دی کہ تمہیں خوشخبری ہو اور تمہارے دل اس سے مطمئن ہو جائیں، ورنہ مدد تو جب بھی ہوتی ہے اللہ ہی کی طرف سے ہوتی ہے، یقیناً اللہ زبردست اور دانا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں