quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الأنفال 8:53

ذَٰلِكَ بِأَنَّ ٱللَّهَ لَمۡ يَكُ مُغَيِّرٗا نِّعۡمَةً أَنۡعَمَهَا عَلَىٰ قَوۡمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُواْ مَا بِأَنفُسِهِمۡ وَأَنَّ ٱللَّهَ سَمِيعٌ عَلِيمٞ ﴿٥٣﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

یہ اس لیے کہ جو نعمت خدا کسی قوم کو دیا کرتا ہے جب تک وہ خود اپنے دلوں کی حالت نہ بدل ڈالیں خدا اسے نہیں بدلا کرتا۔ اور اس لیے کہ خدا سنتا جانتا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh Allah ki is sunnat ke mutabiq hua ke woh kisi niyamat ko jo usne kisi qaum ko ata ki ho us waqt tak nahin badalta jab tak ke woh qaum khud apne tarz e amal ko nahin badal deti. Allah sab kuch sunne aur jaanne wala hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یہ اس لیے کہ اللہ کا یہ طریقہ نہیں کہ کوئی نعمت جو اس نے کسی قوم کو دی ہو اس میں تغیر کرے جب تک کہ وہ قوم اپنی اندرونی کیفیت کو متغیر نہ کر دے) اور یہ کہ اللہ سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ اللہ کی اس سنت کے مطابق ہوا کہ وہ کسی نعمت کو جو اس نے کسی قوم کو عطا کی اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک کہ وہ قوم خود اپنے طرز عمل کو نہیں بدل دیتی۔ اللہ سب کچھ سنے والا اور جاننے والا ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
یہ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کہ کسی قوم پر کوئی نعمت انعام فرما کر پھر بدل دے جب تک کہ وه خود اپنی اس حالت کو نہ بدل دیں جو کہ ان کی اپنی تھی اور یہ کہ اللہ سننے واﻻ جاننے واﻻ ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
یہ اس وجہ سے ہوا کہ اللہ اس انعام کو جوو ہ کسی قوم پر کرتا ہے، اس وقت تک نہیں بدلتا جب تک وہ اس کو نہ بدل دیں جو ان کے نفسوں میں ہے اور بے شک اللہ سننے والا، جاننے والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اس کا سبب یہ ہے کہ اللہ ہر گز بدلنے والا نہیں اس نعمت کو جو دی تھی اس نے کسی قوم کو جب تک وہی نہ بدل ڈالیں اپنے جیوں کی بات اور یہ کہ اللہ سننے والا جاننے والا ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ اللہ کی اِس سنت کے مطابق ہوا کہ وہ کسی نعمت کو جو اس نے کسی قوم کو عطا کی ہو اُس وقت تک نہیں بدلتا جب تک کہ وہ قوم خود اپنے طرزِ عمل کو نہیں بدل دیتی۔ اللہ سب کچھ سُننے اور جاننے والا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں