quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ التوبة 9:115

وَمَا كَانَ ٱللَّهُ لِيُضِلَّ قَوۡمَۢا بَعۡدَ إِذۡ هَدَىٰهُمۡ حَتَّىٰ يُبَيِّنَ لَهُم مَّا يَتَّقُونَۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٌ ﴿١١٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور خدا ایسا نہیں کہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد گمراہ کر دے جب تک کہ ان کو وہ چیز نہ بتا دے جس سے وہ پرہیز کریں۔ بےشک خدا ہر چیز سے واقف ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Allah ka yeh tareeqa nahin hai ke logon ko hidayat dene ke baad phir gumraahi mein mubtala karey jab tak ke unhein saaf saaf bata na de ke unhein kin cheezon se bachna chahiye. Dar haqeeqat Allah har cheez ka ilm rakhta hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اللہ کا یہ طریقہ نہیں ہے کہ کسی قوم کو گمراہ کر دے اس کے بعد کہ انہیں ہدایت دی ہو جب تک ان پر واضح نہ کر دے کہ انہیں کس چیز سے بچنا ہے یقیناً اللہ ہر شے کا جاننے والا ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اللہ کا یہ طریقہ نہیں ہے لوگوں کو یدایت دینے کے بعد پھر گمراہی میں مبتلا کرے۔ جب تک کہ انہیں صاف صاف بتا نہ دے کہ انہیں کب چیزوں سے بچنا چاہئے۔ در حقیقت اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور اللہ ایسا نہیں کرتا کہ کسی قوم کو ہدایت کر کے بعد میں گمراه کر دے جب تک کہ ان چیزوں کو صاف صاف نہ بتلادے جن سے وه بچیں بیشک اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جانتا ہے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اللہ کسی قوم کو ہدایت دینے کے بعد گمراہ نہیں کرتا جب تک ان کو صاف صاف وہ چیزیں بتا نہ دے جن سے انھیں بچنا ہے، بے شک اللہ ہر چیز کا علم رکھتاہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اللہ ایسا نہیں کہ گمراہ کرے کسی قوم کو جبکہ ان کو راہ پر لا چکا جب تک کھول نہ دے ان پر جس سے انکو بچنا چاہئے بیشک اللہ ہر چیز سے واقف ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اللہ کا یہ طریقہ نہیں ہے کہ لوگوں کو ہدایت دینے کے بعد پھر گمراہی میں مبتلا کرے جب تک کہ اُنہیں صاف صاف بتا نہ دے کہ اُنہیں کن چیزوں سے بچنا چاہیے۔ در حقیقت اللہ ہر چیز کا علم رکھتا ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں