سورۃ التوبة 9:125
وَأَمَّا ٱلَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٞ فَزَادَتۡهُمۡ رِجۡسًا إِلَىٰ رِجۡسِهِمۡ وَمَاتُواْ وَهُمۡ كَٰفِرُونَ ﴿١٢٥﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور جن کے دلوں میں مرض ہے، ان کے حق میں خبث پر خبث زیادہ کیا اور وہ مرے بھی تو کافر کے کافر
Albatta jin logon ke dilon ko (nifaq ka) rog laga hua tha unki saabiq najasat (filth) par (har nayi surat ne ) ek aur najasat(filth) ka izafa kardiya aur woh marte dum tak kufr hi mein mubtala rahey
رہے وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے تو وہ ان (کے اندر) کی گندگی پر مزید گندگی کا اضافہ کردیتی ہے اور وہ مرتے ہیں اسی حال میں کہ وہ کافر ہوتے ہیں
البتہ جن لوگوں کے دلوں کو (نفاق) کا روگ لگا ہوا تھا ان کی سابق نجاست پر (ہر نئی سورت نے) ایک اور نجاست کا اضافہ کردیا اور وہ مرتے دم تک کفر ہی میں مبتلا رہے۔
اور جن کے دلوں میں روگ ہے اس سورت نے ان میں ان کی گندگی کے ساتھ اور گندگی بڑھا دی اور وه حالت کفر ہی میں مر گئے۔
اور جن لوگوں کے دلوں میں روگ ہے تو اس نے بڑھادی ان کی گندگی پر گندگی اور وہ مرنے تک منکرہی رہے
اور جنکے دل میں مرض ہے سو انکے لئے بڑھا دی گندگی پر گندگی اور وہ مرنے تک کافر ہی رہے
البتہ جن لوگوں کے دلوں کو (نفاق کا) روگ لگا ہوا تھا اُں کی سابق نجاست پر (ہر نئی سُورت نے ) ایک اور نجاست کا اضافہ کر دیا ہے اور وہ مرتے دم تک کُفر ہی میں مُبتلا رہے