quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ التوبة 9:76

فَلَمَّآ ءَاتَىٰهُم مِّن فَضۡلِهِۦ بَخِلُواْ بِهِۦ وَتَوَلَّواْ وَّهُم مُّعۡرِضُونَ ﴿٧٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

لیکن جب خدا نے ان کو اپنے فضل سے (مال) دیا تو اس میں بخل کرنے لگے اور (اپنے عہد سے) روگردانی کرکے پھر بیٹھے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Magar jab Allah ne apne fazl se inko daulat-mand kardiya to woh bukhl (kanjoosi) par utar aaye aur apne ahad se phire ke inhein uski parwa tak nahin hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پھر جب اللہ نے انہیں نواز دیا اپنے فضل سے (غنی کردیا) تو انہوں نے اس دولت کے ساتھ بخل کیا اور پیٹھ موڑ لی اور اعراض کیا
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
مگر جب اللہ نے اپنے فضل سے ان کو دولتمند کردیا تو وہ بخل پر اتر آئے اور اپنے عہد سے ایسے پھرے کہ انہیں اس کی پروا تک نہیں ہے
— Fi Zilal al-Qur'an
لیکن جب اللہ نے اپنے فضل سے انہیں دیا تو یہ اس میں بخیلی کرنے لگے اور ٹال مٹول کرکے منھ موڑ لیا۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر جب اللہ نے ان کو اپنے فضل سے عطا کیا تو وہ بخل کرنے لگے اور برگشتہ ہوکر انھوں نے منہ پھیرلیا
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر جب دیا انکو اپنے فضل سے تو اس میں بخل کیا اور پھر گئے ٹلا کر
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
مگر جب اللہ نے اپنے فضل سے ان کو دولتمند کر دیا تو وہ بُخل پر اُتر آئے اور اپنے عہد سے ایسے پھرے کہ اُنہیں اس کی پروا تک نہیں ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں