quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يونس 10:16

قُل لَّوۡ شَآءَ ٱللَّهُ مَا تَلَوۡتُهُۥ عَلَيۡكُمۡ وَلَآ أَدۡرَىٰكُم بِهِۦۖ فَقَدۡ لَبِثۡتُ فِيكُمۡ عُمُرٗا مِّن قَبۡلِهِۦٓۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ ﴿١٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(یہ بھی) کہہ دو کہ اگر خدا چاہتا تو (نہ تو) میں ہی یہ (کتاب) تم کو پڑھ کر سناتا اور نہ وہی تمہیں اس سے واقف کرتا۔ میں اس سے پہلے تم میں ایک عمر رہا ہوں (اور کبھی ایک کلمہ بھی اس طرح کا نہیں کہا) بھلا تم سمجھتے نہیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur kaho “agar Allah ki mashiyat na hoti to main yeh Quran tumhein kabhi na sunata aur Allah tumhein iski khabar tak na deta. Aakhir issey pehle main ek umar tumhare darmiyan guzaar chuka hoon. Kya tum aqal se kaam nahin letey
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
آپ ﷺ (ان سے) کہیے کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ میں یہ قرآن تمہیں پڑھ کر سناتا اور نہ وہ تمہیں اس سے واقف کرتا میں تمہارے درمیان ایک عمر گزار چکا ہوں اس سے پہلے۔ تو کیا تم لوگ عقل سے کام نہیں لیتے !
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور کہو '' اگر اللہ کی مشیت یہی ہوتی تو میں یہ قرآن تمہیں کبھی نہ سناتا اور اللہ تمہیں اس کی خبر تک نہ دیتا۔ آخر اس سے پہلے میں ایک عمر تمہارے درمیان گزارچکا ہوں ، کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ؟
— Fi Zilal al-Qur'an
آپ یوں کہہ دیجئے کہ اگر اللہ کو منظور ہوتا تو نہ تو میں تم کو وه پڑھ کر سناتا اور نہ اللہ تعالیٰ تم کو اس کی اطلاع دیتا کیونکہ میں اس سے پہلے تو ایک بڑے حصہ عمر تک تم میں ره چکا ہوں۔ پھر کیا تم عقل نہیں رکھتے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
کہو کہ اللہ اگر چاہتا تو میں اس کوتمھیں نہ سناتا اور نہ اللہ اس سے تمھیں باخبر کرتا میں اس سے پہلے تمھارے درمیان ایک عمر گزارچکا ہوں ، پھر کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے
— Maulana Wahiduddin Khan
کہہ دے کہ اگر اللہ چاہتا تو میں نہ پڑھتا اس کو تمہارے سامنے اور نہ وہ تم کو خبر کرتا اسکی کیونکہ میں رہ چکا ہوں تم میں ایک عمر اس سے پہلے کیا پھر تم نہیں سوچتے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور کہو”اگر اللہ کی مشیّت یہی ہوتی تو میں یہ قرآن تمہیں کبھی نہ سُناتا اور اللہ تمہیں اس کی خبر تک نہ دیتا۔ آخر اس سے پہلے میں ایک عمر تمہارے درمیان گُزار چُکا ہوں ، کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے ؟
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں