quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يونس 10:37

وَمَا كَانَ هَٰذَا ٱلۡقُرۡءَانُ أَن يُفۡتَرَىٰ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَلَٰكِن تَصۡدِيقَ ٱلَّذِي بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَتَفۡصِيلَ ٱلۡكِتَٰبِ لَا رَيۡبَ فِيهِ مِن رَّبِّ ٱلۡعَٰلَمِينَ ﴿٣٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور یہ قرآن ایسا نہیں کہ خدا کے سوا کوئی اس کو اپنی طرف سے بنا لائے۔ ہاں (ہاں یہ خدا کا کلام ہے) جو (کتابیں) اس سے پہلے (کی) ہیں۔ ان کی تصدیق کرتا ہے اور ان ہی کتابوں کی (اس میں) تفصیل ہے اس میں کچھ شک نہیں (کہ) یہ رب العالمین کی طرف سے (نازل ہوا) ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur yeh Quran woh cheez nahin hai jo Allah ki wahee o taleem ke bagair tasneef (composed/written) karliya jaye. Balke yeh to jo kuch pehle aa chuka tha uski tasdeeq aur al-kitab ki tafseel hai. Ismein koi shakk nahin ke yeh farmarawa-e-qayinaat ki taraf se hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور یہ قرآن ایسی شے نہیں ہے جس کو اللہ کے سوا (کہیں اور) گھڑ لیا گیا ہو بلکہ یہ تو تصدیق (کرتے ہوئے آیا) ہے اس کی جو اس کے سامنے ہے اور (اس میں تمام) شریعت کی تفصیل ہے اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ یہ تمام جہانوں کے رب کی طرف سے ہے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
'' اور یہ قرآن وہ چیز نہیں ہے جو اللہ کی وحی کے بغیر تصنیف کرلیا جائے بلکہ یہ تو جو کچھ آچکا تھا اس کی تصدیق اور کتاب کی تفصیل ہے اس میں کو ئی شک نہیں کہ یہ فرمانروائے کائنات کی طرف سے ہے۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور یہ قرآن ایسا نہیں ہے کہ اللہ (کی وحی) کے بغیر (اپنے ہی سے) گھڑ لیا گیا ہو۔ بلکہ یہ تو (ان کتابوں کی) تصدیق کرنے واﻻ ہے جو اس کے قبل (نازل) ہوچکی ہیں اور کتاب (احکام ضروریہ) کی تفصیل بیان کرنے واﻻ ہے اس میں کوئی بات شک کی نہیں کہ رب العالمین کی طرف سے ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور یہ قرآن ایسا نہیں کہ اللہ کے سوا کوئی اس کو بنالے بلکہ یہ تصدیق ہے ان پیشین گوئیوں کی جو اس کے پہلے سے موجو دہیں اور کتاب کی تفصیل ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ خداوند عالم کی طرف سے ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور وہ نہیں یہ قرآن کہ کوئی بنا لے اللہ کےسوا اور لیکن تصدیق کرتا ہے اگلے کلام کی اور بیان کرتا ہے ان چیزوں کو جو تم پر لکھی گئیں جس میں کوئی شبہ نہیں پروردگار عالم کی طرف سے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور یہ قرآن وہ چیز نہیں ہے جو اللہ وحی و تعلیم کے بغیر تصنیف کر لیا جائے۔ بلکہ یہ تو جو کچھ پہلے آچکا تھا اس کی تصدیق اور الکتاب کی تفصیل ہے۔ اِس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فرمانروائے کائنات کی طرف سے ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں