quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يونس 10:39

بَلۡ كَذَّبُواْ بِمَا لَمۡ يُحِيطُواْ بِعِلۡمِهِۦ وَلَمَّا يَأۡتِهِمۡ تَأۡوِيلُهُۥۚ كَذَٰلِكَ كَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِمۡۖ فَٱنظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلظَّـٰلِمِينَ ﴿٣٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

حقیقت یہ ہے کہ جس چیز کے علم پر یہ قابو نہیں پاسکے اس کو (نادانی سے) جھٹلا دیا اور ابھی اس کی حقیقت ان پر کھلی ہی نہیں۔ اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے تکذیب کی تھی سو دیکھ لو ظالموں کا انجام کیسا ہوا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Asal yeh hai ke jo cheez inke ilm ki giraft mein nahin aayi aur jiska ma’al bhi inke samne nahin aaya(whose final sequel was not apparent to them), usko inhon ne (khwa ma khwa atkal picchu) jhutla diya. Isi tarah to insey pehle ke log bhi jhutla chuke hain. Phir dekhlo un zalimon ka kya anjaam hua
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
(نہیں) بلکہ انہوں نے تکذیب کی ہے اس چیز کی جس کے علم کا یہ احاطہ نہیں کرسکے اور ابھی نہیں آئی ان کے پاس اس کی تاویل۔ اسی طرح جھٹلایا تھا ان لوگوں نے بھی جو ان سے پہلے تھے تو دیکھو کیسا انجام ہوا ظالموں کا !
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اصل یہ ہے کہ جو چیز ان کے علم کی گرفت میں نہیں آئی اور جس کا مآل بھی ان کے سامنے نہیں آیا ، اس کو انہوں نے خواہ مخوا اٹکل پچو جھٹلادیا۔ اسی طرح تو ان سے پہلے کے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں ، پھر دیکھ لو ان ظالموں کا انجام کیا ہوا ؟
— Fi Zilal al-Qur'an
بلکہ ایسی چیز کی تکذیب کرنے لگے جس کو اپنے احاطہٴ علمی میں نہیں ﻻئے اور ہنوز ان کو اس کا اخیر نتیجہ نہیں ملا۔ جو لوگ ان سے پہلے ہوئے ہیں اسی طرح انہوں نے بھی جھٹلایا تھا، سو دیکھ لیجئے ان ﻇالموں کا انجام کیسا ہوا؟
— Maulana Muhammad Junagarhi
بلکہ یہ لوگ اس چیز کو جھٹلا رہے ہیں جو ان کے علم کے احاطے میں نہیں آئی اور جس کی حقیقت ابھی ان پر نہیں کھلی اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا جو ان سے پہلے گزرے ہیں ، پس دیکھو کہ ظالموں کا انجام کیا ہوا
— Maulana Wahiduddin Khan
بات یہ ہے کہ جھٹلانے لگے جس کے سمجھنے پر انہوں نےقابو نہ پایا اور ابھی آئی نہیں اسکی حقیقت اسی طرح جھٹلاتے رہے ان سے اگلے سو دیکھ لے کیسا ہوا انجام گنہگاروں کا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اصل بات یہ ہے کہ جو چیز اِن کے علم کی گرفت میں نہیں آئی اور جس کا مآل بھی ان کے سامنے نہیں آیا اُس کو اِنہوں نے (خواہ مخواہ اٹکل پِچّو) جھُٹلا دیا۔ اِسی طرح تو ان سے پہلے کے لوگ بھی جھُٹلا چکے ہیں پھر دیکھ لو اُن ظالموں کا کیا انجام ہُوا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں