quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يونس 10:52

ثُمَّ قِيلَ لِلَّذِينَ ظَلَمُواْ ذُوقُواْ عَذَابَ ٱلۡخُلۡدِ هَلۡ تُجۡزَوۡنَ إِلَّا بِمَا كُنتُمۡ تَكۡسِبُونَ ﴿٥٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

پھر ظالم لوگوں سے کہا جائے گا کہ عذاب دائمی کا مزہ چکھو۔ (اب) تم انہیں (اعمال) کا بدلہ پاؤ گے جو (دنیا میں) کرتے رہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Phir zalimon se kha jayega ke ab hamesha ke azaab ka maza chakho, jo kuch tum kamate rahey ho uski padash ke siwa aur kya badla tumko diya ja sakta hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پھر کہا جائے گا ان ظالموں سے کہ اب دائمی عذاب کا مزہ چکھو۔ تمہیں بدلہ نہیں دیا جا رہا ہے مگر تمہارے اپنے ہی کرتوتوں کا۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پھر ظالموں سے کہا جائے گا اب ہمیشہ کے عذاب کا مزہ چکھو ، جو کچھ تم کماتے رہے ہو ، اس کی پاداش کے سوا اور کیا تم کو بدلہ دیا جاسکتا ہے ؟
— Fi Zilal al-Qur'an
پھر ﻇالموں سے کہا جائے گا کہ ہمیشہ کا عذاب چکھو۔ تم کو تو تمہارے کیے کا ہی بدلہ ملا ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر ظالموں سے کہا جائے گاکہ اب ہمیشہ کا عذاب چکھو یہ اسی کا بدلہ مل رہا ہے جو کچھ تم کماتے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر کہیں گے گنہگاروں کو چکھتے رہو عذاب ہمیشگی کا وہی بدلا ملتا ہے جو کچھ کماتے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پھر ظالموں سے کہا جائے گا کہ اب ہمیشہ کے عذاب کا مزا چکھو، جو کچھ تم کماتے رہے ہو اس کی پاداش کے سوا اور کیا بدلہ تم کو دیا جا سکتا ہے؟
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں