quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يونس 10:51

أَثُمَّ إِذَا مَا وَقَعَ ءَامَنتُم بِهِۦٓۚ ءَآلۡـَٰٔنَ وَقَدۡ كُنتُم بِهِۦ تَسۡتَعۡجِلُونَ ﴿٥١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

کیا جب وہ آ واقع ہوگا تب اس پر ایمان لاؤ گے (اس وقت کہا جائے گا کہ) اور اب (ایمان لائے؟) اس کے لیے تو تم جلدی مچایا کرتے تھے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Kya jab woh tumpar aa padey usi waqt tum usey maanogey? Ab bachna chahte ho? Halanke tum khud hi iske jaldi aane ka takaza kar rahey thay
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پھر کیا جب وہ (عذاب) واقع ہوجائے گا تب تم لوگ اس پر ایمان لاؤ گے ؟ (اس وقت کہا جائے گا) کیا اب (ایمان لا رہے ہو) ؟ اور اسی کی تو تم جلدی مچا رہے تھے۔
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
کیا جب وہ تم پر آپڑے اسی وقت تم اسے مانوگے ؟۔۔۔ اب بچنا چاہتے ہو ؟ حالانکہ تم خود ہی اس کے جلدی آنے کا تقاضا کر رہے تھے !
— Fi Zilal al-Qur'an
کیا پھر جب وه آہی پڑے گا اس پر ایمان لاؤ گے۔ ہاں اب مانا! حاﻻنکہ تم اس کی جلدی مچایا کرتے تھے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر کیا جب عذاب واقع ہوچکے گا تب اس پر یقین کرو گے اب قائل ہوئے اور تم اسی کا تقاضا کرتے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
کیاپھر جب عذاب واقع ہو چکے گا تب اس پر یقین کرو گے اب قائل ہوئے اور تم اسی کا تقاضا کرتے تھے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
کیا جب وہ تم پر آ پڑے اسی وقت تم اسے مانو گے؟ اب بچنا چاہتے ہو؟ حالانکہ تم خود ہی اس کے جلدی آنے کا تقاضا کر رہے تھے!
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں