سورۃ يونس 10:58
قُلۡ بِفَضۡلِ ٱللَّهِ وَبِرَحۡمَتِهِۦ فَبِذَٰلِكَ فَلۡيَفۡرَحُواْ هُوَ خَيۡرٞ مِّمَّا يَجۡمَعُونَ ﴿٥٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
کہہ دو کہ (یہ کتاب) خدا کے فضل اور اس کی مہربانی سے (نازل ہوئی ہے) تو چاہیئے کہ لوگ اس سے خوش ہوں۔ یہ اس سے کہیں بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں
(Aey Nabi), kaho ke “yeh allah ka fazal aur uski meharbani hai ke yeh cheez usne bheji, ispar to logon ko khushi manani chahiye. Yeh un sab cheezon se behtar hai jinhein log sameit rahey hain”
(اے نبی ! ان سے) کہہ دیجیے کہ یہ (قرآن) اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے (نازل ہوا) ہے تو چاہیے کہ لوگ اس پر خوشیاں منائیں ! وہ کہیں بہتر ہے ان چیزوں سے جو وہ جمع کرتے ہیں۔
اے نبی ، کہو کہ یہ اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی ہے اس پر تو لوگوں کی تو خوشی منانی چاہئے ، یہ ان سب چیزوں سے بہتر ہے جنہیں لوگ سمیٹ رہے ہیں
آپ کہہ دیجئے کہ بس لوگوں کو اللہ کے اس انعام اور رحمت پر خوش ہونا چاہئے۔ وه اس سے بدرجہا بہتر ہے جس کو وه جمع کر رہے ہیں.
کہو کہ یہ اللہ کے فضل اور اس کی رحمت سے ہے اب چاہيے کہ لوگ خوش ہوں ، یہ اس سے بہتر ہے جس کو وہ جمع کر رہے ہیں
کہہ اللہ کے فضل سے اور اسکی مہربانی سے سو اسی پر انکو خوش ہونا چاہئے یہ بہت ہے ان چیزوں سے جو جمع کرتے ہیں
اے نبیؐ، کہو کہ“یہ اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی ہے کہ یہ چیز اس نے بھیجی، اس پر تو لوگوں کو خوشی منانی چاہیے، یہ اُن سب چیزوں سے بہتر ہے جنہیں لوگ سمیٹ رہے ہیں"