quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يونس 10:89

قَالَ قَدۡ أُجِيبَت دَّعۡوَتُكُمَا فَٱسۡتَقِيمَا وَلَا تَتَّبِعَآنِّ سَبِيلَ ٱلَّذِينَ لَا يَعۡلَمُونَ ﴿٨٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

خدا نے فرمایا کہ تمہاری دعا قبول کرلی گئی تو تم ثابت قدم رہنا اور بےعقلوں کے رستے نہ چلنا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Allah taala ne jawab mein farmaya “tum dono ki dua qabool ki gayi, Sabit-qadam (steadfast) raho aur un logon ke tareeqe ki hargiz pairwi na karo jo ilm nahin rakhte”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اللہ نے فرمایا کہ (ٹھیک ہے) تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی اب تم دونوں بھی قائم رہو اور ان لوگوں کے راستے کی پیروی مت کرنا جو علم نہیں رکھتے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اللہ تعالیٰ نے جواب دیا '' تم دونوں کی دعا قبول کی گئی۔ ثابت قدم رہو اور لوگوں کے طریقے کی ہرگز پیروی نہ کرو جو علم نہیں رکھتے ''۔
— Fi Zilal al-Qur'an
حق تعالیٰ نے فرمایا کہ تم دونوں کی دعا قبول کرلی گئی، سو تم ﺛابت قدم رہو اور ان لوگوں کی راه نہ چلنا جن کو علم نہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
فرمایا، تم دونوں کی دعا قبول کی گئی اب تم دونوں جمے رہو اور ان لوگوں کی راہ کی پیروی نہ کرو جو علم نہیں رکھتے
— Maulana Wahiduddin Khan
فرمایا قبول ہو چکی دعا تمہاری سو تم دونوں ثابت رہو اور مت چلو راہ انکی جو ناواقف ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اللہ تعالیٰ نے جواب میں فرمایا ”تم دونوں کی دعا قبول کی گئی۔ ثابت قدم رہو اور ان لوگوں کے طریقے کی ہرگز پیروی نہ کرو جو علم نہیں رکھتے۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں