quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ هود 11:30

وَيَٰقَوۡمِ مَن يَنصُرُنِي مِنَ ٱللَّهِ إِن طَرَدتُّهُمۡۚ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ﴿٣٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور برادران ملت! اگر میں ان کو نکال دوں تو (عذاب) خدا سے (بچانے کے لیے) کون میری مدد کرسکتا ہے۔ بھلا تم غور کیوں نہیں کرتے؟
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur aey qaum, main in logon ko dhutkaar doon to khuda ki pakad se kaun mujhey bachane aayega? Tum logon ki samajh mein kya itni baat bhi nahin aati
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اے میری قوم کے لوگو ! (ذرا سوچو کہ) اگر میں ان کو اپنے ہاں سے بھگا دوں گا تو کون میری مدد کرے گا اللہ کے مقابلے میں تو کیا تم لوگ نصیحت اخذ نہیں کرتے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور اے قوم ، اگر میں ان لوگوں کو دھتکار دوں تو خدا کی پکڑ سے کون مجھے بچانے آئے گا ؟ تم لوگوں کی سمجھ میں کیا اتنی بات بھی نہیں آتی ؟
— Fi Zilal al-Qur'an
میری قوم کے لوگو! اگر میں ان مومنوں کو اپنے پاس سے نکال دوں تو اللہ کے مقابلہ میں میری مدد کون کر سکتا ہے؟ کیا تم کچھ بھی نصیحت نہیں پکڑتے۔
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور اے میری قوم، اگر میں ان لوگوں کو دھتکار دوں تو خدا کے مقابلہ میں کون میری مدد کرے گا کیا تم غور نہیں کرتے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اےقوم کون چھڑائے مجھ کو اللہ سے اگر ان کو ہانک دوں کیا تم دھیان نہیں کرتے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور اے قوم، اگر میں اِن لوگوں کو دھتکار دوں تو خدا کی پکڑ سے کون مجھے بچانے آئے گا؟ تم لوگوں کی سمجھ میں کیا اتنی بات بھی نہیں آتی؟
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں