سورۃ هود 11:50
وَإِلَىٰ عَادٍ أَخَاهُمۡ هُودٗاۚ قَالَ يَٰقَوۡمِ ٱعۡبُدُواْ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنۡ إِلَٰهٍ غَيۡرُهُۥٓۖ إِنۡ أَنتُمۡ إِلَّا مُفۡتَرُونَ ﴿٥٠﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور ہم نے عاد کی طرف ان کے بھائی ہود (کو بھیجا) انہوں نے کہا کہ میری قوم! خدا ہی کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں۔ تم (شرک کرکے خدا پر) محض بہتان باندھتے ہو
Aur Aad ki taraf humne unke bhai Hud ko bheja. Usne kaha “aey biradraan e qaum, Allah ki bandagi karo, tumhara koi khuda uske siwa nahin hai, tumne mehaz jhoot ghadh rakkhey hai
اور قوم عاد کی طرف (ہم نے بھیجا) ان کے بھائی ہود ؑ کو آپ نے کہا : اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی عبادت کرو تمہارا کوئی معبود نہیں اللہ کے سوا۔ (اس سلسلے میں) تم محض جھوٹ گھڑتے ہو
اور عاد کی طرف ہم نے ان کے بھائی ہود کو بھیجا۔ اس نے کہا " اے برادران قوم ، اللہ کی بندگی کرو ، تمہارا کوئی خدا اس کے سوا نہیں ہے تم نے محض جھوٹ گھڑ رکھے ہیں
اور قوم عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو ہم نے بھیجا، اس نے کہا میری قوم والو! اللہ ہی کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، تم تو صرف بہتان باندھ رہے ہو۔
اور عاد کی طرف ہم نے ان کے بھائی ہود کو بھیجا اس نے کہا کہ اے میری قوم، اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں تم نے محض جھوٹ گھڑ رکھے ہیں
اور عاد کی طرف ہم نے بھیجا انکے بھائی ہود کو بولا اے قوم بندگی کرو اللہ کی کوئی تمہارا حاکم نہیں سوائے اس کے تم سب جھوٹ کہتے ہو
اور عاد کی طرف ہم نے ان کےبھائی ہُودؑ کو بھیجا۔ اُس نے کہا”اے برادرانِ قوم، اللہ کی بندگی کرو ، تمہارا کوئی خدا اُس کے سوا نہیں ہے۔ تم نے محض جھُوٹ گھڑ رکھے ہیں۔