سورۃ هود 11:72
قَالَتۡ يَٰوَيۡلَتَىٰٓ ءَأَلِدُ وَأَنَا۠ عَجُوزٞ وَهَٰذَا بَعۡلِي شَيۡخًاۖ إِنَّ هَٰذَا لَشَيۡءٌ عَجِيبٞ ﴿٧٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اس نے کہا اے ہے میرے بچہ ہوگا؟ میں تو بڑھیا ہوں اور میرے میاں بھی بوڑھے ہیں۔ یہ تو بڑی عجیب بات ہے
Woh boli “haye meri kambakhti! Kya ab mere haan aulad hogi jabke main budhiya phoons ho gayi aur yeh mere miyan bhi boodhey ho chuke? Yeh to badi ajeeb baat hai”
اس نے کہا : ہائے میری شامت ! کیا اب میں بچہ جنوں گی جبکہ میں نہایت بوڑھی ہوچکی ہوں اور یہ میرے شوہر بھی بوڑھے ہیں ! یہ تو بہت عجیب بات ہے
“ وہ بولی ’ “ ہائے میری کم بختی ، کیا اب میرے ہاں اولاد ہوگی جب کہ میں بڑھیا پھونس ہوگئی اور میرے میاں بھی بوڑھے ہوچکے ؟ یہ تو بڑی عجیب بات ہے
وه کہنے لگی ہائے میری کم بختی! میرے ہاں اوﻻد کیسے ہو سکتی ہے میں خود بڑھیا اور یہ میرے خاوند بھی بہت بڑی عمر کے ہیں یہ تو یقیناً بڑی عجیب بات ہے!
اس نے کہا، اے خرابی، کیا میں بچہ جنوں گی، حالاں کہ میں بوڑھی ہوں اور یہ میرا خاوند بھی بوڑھا ہے یہ تو ایک عجیب بات ہے
بولی اے خرابی کیا میں بچہ جنوں گی اور میں بڑھیا ہوں اور یہ خاوند میر اہے بوڑھا یہ تو ایک عجیب بات ہے
وہ بولی ”ہا ئے میری کم بختی! کیا اب میرے ہاں اولاد ہوگی جبکہ میں بڑھیا پُھونس ہو گئی اور یہ میرے میاں بھی بُوڑھے ہو چکے؟ یہ تو بڑے عجیب بات ہے۔“