quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يوسف 12:19

وَجَآءَتۡ سَيَّارَةٞ فَأَرۡسَلُواْ وَارِدَهُمۡ فَأَدۡلَىٰ دَلۡوَهُۥۖ قَالَ يَٰبُشۡرَىٰ هَٰذَا غُلَٰمٞۚ وَأَسَرُّوهُ بِضَٰعَةٗۚ وَٱللَّهُ عَلِيمُۢ بِمَا يَعۡمَلُونَ ﴿١٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

(اب خدا کی شان دیکھو کہ اس کنویں کے قریب) ایک قافلہ آوارد ہوا اور انہوں نے (پانی کے لیے) اپنا سقا بھیجا۔ اس نے کنویں میں ڈول لٹکایا (تو یوسف اس سے لٹک گئے) وہ بولا زہے قسمت یہ تو (نہایت حسین) لڑکا ہے۔ اور اس کو قیمتی سرمایہ سمجھ کر چھپا لیا اور جو کچھ وہ کرتے تھے خدا کو سب معلوم تھا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Udhar ek kafila aaya aur usne apne saqqe (water carrier) ko pani laney ke liye bheja. Saqqe(water carrier) ne jo kuwein mein dol (bucket) dala to (Yusuf ko dekh kar) pukar uttha “mubarak ho! yahan to ek ladka hai”. Un logon ne usko maal e tijarat samajh kar chupa liya, halanke jo kuch woh kar rahey thay khuda ussey bakhabar tha
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور (کچھ عرصہ بعد) ایک قافلہ آیا تو انہوں نے بھیجا اپنے آگے چلنے والے کو تو اس نے لٹکایا اپنا ڈول وہ پکار اٹھا کہ خوشخبری ہو ! یہ تو ایک لڑکا ہے۔ اور انہوں نے اسے چھپالیا ایک پونجی سمجھ کر اور اللہ خوب جانتا تھا جو وہ کر رہے تھے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ادھر ایک قافلہ آیا اور اس نے اپنے سقے کو پانی لانے کے لیے بھیجا۔ سقے نے جو کنوئیں میں ڈول ڈالا تو (یوسف کو دیکھ کر) پکار اٹھا " مبارک ہو یہاں تو ایک لڑکا ہے " ان لوگوں نے مال تجارت سمجھ کر چھپا لیا حالانکہ جو کچھ وہ کر رہے تھے خدا اس سے باخبر تھا۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور ایک قافلہ آیا اور انہوں نے اپنے پانی ﻻنے والے کو بھیجا اس نے اپنا ڈول لٹکا دیا، کہنے لگا واه واه خوشی کی بات ہے یہ تو ایک لڑکا ہے، انہوں نے اسے مال تجارت قرار دے کر چھپا دیا اور اللہ تعالیٰ اس سے باخبر تھا جو وه کر رہے تھے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ایک قافلہ آیا تو انھوں نے اپنا پانی بھرنے والا بھیجا اس نے اپنا ڈول لٹکا دیا اس نے کہا، خوش خبری ہو، یہ تو ایک لڑکا ہے اور اس کو تجارت کا مال سمجھ کر محفوظ کرلیا اور اللہ خوب جانتا تھا جو وہ کر رہے تھے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور آیا ایک قافلہ پھر بھیجا اپنا پانی بھرنے والا اس نے لٹکایا اپنا ڈول کہنے لگا کیا خوشی کی بات ہے یہ ہے ایک لڑکا اور چھپا لیا اس کو تجارت کا مال سمجھ کر اور اللہ خوب جانتا ہی جو کچھ وہ کرتے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
ادھر ایک قافلہ آیا اور اُس نے اپنے سقے کو پانی لانے کے لیے بھیجا سقے نے جو کنویں میں ڈول ڈالا تو (یوسفؑ کو دیکھ کر) پکار اٹھا "مبارک ہو، یہاں تو ایک لڑکا ہے" ان لوگوں نے اس کو مال تجارت سمجھ کر چھپا لیا، حالانکہ جو کچھ وہ کر رہے تھے خدا اس سے باخبر تھا
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں