quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ يوسف 12:29

يُوسُفُ أَعۡرِضۡ عَنۡ هَٰذَاۚ وَٱسۡتَغۡفِرِي لِذَنۢبِكِۖ إِنَّكِ كُنتِ مِنَ ٱلۡخَاطِـِٔينَ ﴿٢٩﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

یوسف اس بات کا خیال نہ کر۔ اور (زلیخا) تو اپنے گناہوں کی بخشش مانگ، بےشک خطا تیری ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yusuf, is maamle se darguzar kar aur aey aurat, tu apne kasoor ki maafi maang, tu hi asal mein khatakaar thi.”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
یوسف ! اس معاملے سے درگزر کرو اور تم اپنے گناہ کی معافی مانگو یقیناً قصور وار تم ہی ہو
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یوسف اس معاملے سے درگزر کر۔ اور اے عورت تو اپنے قصور کی معافی مانگ ، تو ہی اصل میں خطا کار تھی
— Fi Zilal al-Qur'an
یوسف اب اس بات کو آتی جاتی کرو اور (اے عورت) تو اپنے گناه سے توبہ کر، بیشک تو گنہگاروں میں سے ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
یوسف، اس سے درگزر کرو اور اے عورت تو اپنی غلطی کی معافی مانگ بے شک تو ہی خطا کار تھی
— Maulana Wahiduddin Khan
یوسف جانے دے اس ذکر کو اور عورت تو بخشوا اپنا گناہ بیشک تو ہی گنہگار تھی
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یُوسُف، اس معاملے سے درگزر کر، اور اے عورت، تُو اپنے قصُور کی معافی مانگ، تُو ہی اصل میں خطا کار تھی۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں