quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الرعد 13:15

وَلِلَّهِۤ يَسۡجُدُۤ مَن فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ طَوۡعٗا وَكَرۡهٗا وَظِلَٰلُهُم بِٱلۡغُدُوِّ وَٱلۡأٓصَالِ۩ ﴿١٥﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جتنی مخلوقات آسمانوں اور زمین میں ہے خوشی سے یا زبردستی سے خدا کے آگے سجدہ کرتی ہے اور ان کے سائے بھی صبح وشام (سجدے کرتے ہیں)
— Fatah Muhammad Jalandhari
Woh to Allah hi hai jisko zameen o aasman ki har cheez touan (willingly) o karhan (unwillingly) sajda kar rahi hai aur sab cheezon ke saaye subh-o-shaam uske aagey jhukte hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اللہ ہی کو سجدہ کرتا ہے جو کوئی بھی آسمانوں میں اور زمین میں ہے آمادگی کے ساتھ بھی اور مجبوراً بھی اور ان کے سائے بھی صبح وشام (اُسی کو سجدہ کرتے ہیں)
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
وہ تو اللہ ہی ہے جس کو زمین و آسمان کی ہر چیز طوعا و کرھا سجدہ کر رہی ہے اور سب چیزوں کے سائے صبح و شام اس کے آگے جھکتے ہیں۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اللہ ہی کے لئے زمین اور آسمانوں کی سب مخلوق خوشی اور ناخوشی سے سجده کرتی ہے اور ان کے سائے بھی صبح وشام.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور آسمانوں اور زمین میں جو بھی ہیں سب خدا ہی کو سجدہ کرتے ہیں ، خوشی سے یا مجبوری سے اور ان کے سائے بھی صبح اور شام
— Maulana Wahiduddin Khan
اور اللہ کو سجدہ کرتا ہے جو کوئی ہے آسمان اور زمین میں خوشی سے اور زور سے اور انکی پرچھائیاں صبح اور شام
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
وہ تو اللہ ہی ہے جس کو زمین و آسمان کی ہر چیز طوعًا و کرہًا سجدہ کر رہی ہے اور سب چیزوں کے سائے صبح و شام اُس کے آگے جُھکتے ہیں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں