quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الرعد 13:22

وَٱلَّذِينَ صَبَرُواْ ٱبۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِمۡ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَأَنفَقُواْ مِمَّا رَزَقۡنَٰهُمۡ سِرّٗا وَعَلَانِيَةٗ وَيَدۡرَءُونَ بِٱلۡحَسَنَةِ ٱلسَّيِّئَةَ أُوْلَـٰٓئِكَ لَهُمۡ عُقۡبَى ٱلدَّارِ ﴿٢٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور جو پروردگار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے (مصائب پر) صبر کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں اور نیکی سے برائی دور کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے لیے عاقبت کا گھر ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Unka haal yeh hota hai ke apne Rubb ki raza ke liye sabr se kaam lete hain, namaz qayam karte hai, hamare diye huye rizq mein se elaniya (openly) aur posheeda kharch karte hai, aur burayi ko bhalayi se dafa karte hain, aakhirat ka ghar unhi logon ke liye hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور وہ لوگ جنہوں نے صبر کیا اپنے رب کی رضا جوئی کے لیے اور نماز قائم کی اور خرچ کیا اس میں سے جو ہم نے انہیں دیا تھا پوشیدہ طور پر بھی اور علانیہ بھی اور وہ بھلائی سے برائی کو دور کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے لیے دار آخرت کی کامیابی ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
ان کا حال یہ ہوتا ہے کہ اپنے رب کی رضا کے لئے صبر سے کام لیتے ہیں ، نماز قائم کرتے ہیں ، ہمارے دئیے ہوئے رزق میں سے علانیہ اور پوشیدہ خرچ کرتے ہیں ، اور برائی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں۔ آخرت کا گھر انہی لوگوں کے لئے ہے ”۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور وه اپنے رب کی رضا مندی کی طلب کے لئے صبر کرتے ہیں، اور نمازوں کو برابر قائم رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا ہے اسے چھپے کھلے خرچ کرتے ہیں اور برائی کو بھی بھلائی سے ٹالتے ہیں، ان ہی کے لئے عاقبت کا گھر ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جنھوں نے اپنے رب کی رضا کے ليے صبر کیا اور نماز قائم کی اور ہمارے دئے میں سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کیا اور جو برائی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں آخرت کا گھر انھیں لوگوں کے ليے ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور وہ لوگ جنہوں نے صبر کیا خوشی کو اپنے رب کی اور قائم رکھی نماز اور خرچ کیا ہمارے دیے میں سے پوشیدہ (چھپے) اور ظاہر [کھلے) اور کرتے ہیں برائی کے مقابلہ میں بھلائی ان لوگوں کے لئے ہے آخرت کا گھر
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اُن کا حال یہ ہوتا ہے کہ اپنے ربّ کی رضا کے لیے صبر سے کام لیتے ہیں ، نماز قائم کرتے ہیں، ہمارے دیے ہوئے رزق میں سے علانیہ اور پوشیدہ خرچ کرتے ہیں، اور بُرائی کو بھلائی سے دفع کرتے ہیں۔ آخرت کا گھر انہی لوگوں کے لیے ہے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں