quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الرعد 13:32

وَلَقَدِ ٱسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٖ مِّن قَبۡلِكَ فَأَمۡلَيۡتُ لِلَّذِينَ كَفَرُواْ ثُمَّ أَخَذۡتُهُمۡۖ فَكَيۡفَ كَانَ عِقَابِ ﴿٣٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور تم سے پہلے بھی رسولوں کے ساتھ تمسخر ہوتے رہے ہیں تو ہم نے کافروں کو مہلت دی پھر پکڑ لیا۔ سو (دیکھ لو کہ) ہمارا عذاب کیسا تھا
— Fatah Muhammad Jalandhari
Tumse pehle bhi bahut se Rasoolon ka mazaak udaya jaa chuka hai, magar maine hamesha munkireen ko dheel di aur aakhir e kaar unko pakad liya, phir dekhlo ke meri saza kaisi sakht thi
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور (اے نبی !) آپ سے پہلے بھی رسولوں کا مذاق اڑایا گیا تو میں نے ڈھیل دی (کچھ عرصہ کے لیے) کافروں کو پھر میں نے ان کو پکڑ لیا تو کیسا رہا میرا عذاب
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے ، مگر میں نے ہمیشہ منکرین کو ڈھیل دی اور آخر کار ان کو پکڑ لیا ، پھر دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
یقیناً آپ سے پہلے کے پیغمبروں کا مذاق اڑایا گیا تھا اور میں نے بھی کافروں کو ڈھیل دی تھی پھر انہیں پکڑ لیا تھا، پس میرا عذاب کیسا رہا؟
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور تم سے پہلے بھی رسولوں کا مذاق اڑایا گیا تو میں نے انکار کرنے والوں کو ڈھیل دی، پھر میں نے ان کو پکڑ لیا تو دیکھو کیسی تھی میری سزا
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ٹھٹھا کر چکے ہیں کتنے رسولوں سے تجھ سے پہلے سو ڈھیل دی میں نے منکروں کو پھر ان کو پکڑ لیا سو کیسا تھا میرا بدلہ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
تم سے پہلے بھی بہت سے رسولوں کا مذاق اڑایا جا چکا ہے، مگر میں نے ہمیشہ منکر ین کو ڈھیل دی اور آخر کار ان کو پکڑ لیا، پھر دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں