سورۃ الرعد 13:43
وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَسۡتَ مُرۡسَلٗاۚ قُلۡ كَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيدَۢا بَيۡنِي وَبَيۡنَكُمۡ وَمَنۡ عِندَهُۥ عِلۡمُ ٱلۡكِتَٰبِ ﴿٤٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ تم (خدا کے) رسول نہیں ہو۔ کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا اور وہ شخص جس کے پاس کتاب (آسمانی) کا علم ہے گواہ کافی ہیں
Yeh munkireen kehte hain ke tum khuda ke bheje huey nahin ho. Kaho “mere aur tumhare darmiyan Allah ki gawahi kafi hai, aur phir har us shaks ki gawahi jo kitaab e aasmani ka ilm rakhta hai”
اور یہ کافر کہتے ہیں کہ آپ (اللہ کے) رسول نہیں ہیں آپ کہہ دیجیے کہ اللہ کافی ہے گواہ میرے اور تمہارے درمیان اور جن کے پاس کتاب کا علم ہے (وہ بھی اس پر شاہد ہیں)
یہ منکرین کہتے ہیں کہ تم خدا کے بھیجے ہوئے نہیں ہو۔ کہو ، ” میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے اور پھر اس شخص کی گواہی جو کتاب آسمانی کا علم رکھتا ہے “۔
یہ کافر کہتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول نہیں۔ آپ جواب دیجئے کہ مجھ میں اور تم میں اللہ گواہی دینے واﻻ کافی ہے اور وه جس کے پاس کتاب کا علم ہے.
اور منکرین کہتے ہیں کہ تم خدا کے بھیجے ہوئے نہیں ہو، کہو کہ میرے اور تمھارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے اور اس کی گواہی جس کے پاس کتاب کاعلم ہے
اور کہتےہیں کافر تو بھیجا ہوا نہیں آیا کہدے اللہ کافی ہے گواہ میرے اور تمہارے بیچ میں اور جس کو خبر ہے کتاب کی
یہ منکرین کہتے ہیں کہ تم خدا کے بھیجے ہوئے نہیں ہو۔ کہو، ”میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے اور پھر ہر اُس شخص کی گواہی جو کتابِ آسمانی کا علم رکھتا ہے۔“