quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الرعد 13:7

وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُواْ لَوۡلَآ أُنزِلَ عَلَيۡهِ ءَايَةٞ مِّن رَّبِّهِۦٓۗ إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرٞۖ وَلِكُلِّ قَوۡمٍ هَادٍ ﴿٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ اس (پیغمبر) پر اس کے پروردگار کی طرف سے کوئی نشانی نازل نہیں ہوئی۔ سو (اے محمدﷺ) تم تو صرف ہدایت کرنے والے ہو اور ہر ایک قوم کے لیے رہنما ہوا کرتا ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Yeh log jinhon ne tumhari baat maanne se inkar kardiya hai, kehte hain ke “Is shaks par iske Rubb ki taraf se koi nishani kyun na utari? Tum to mehaz khabardaar kardene waley ho, aur har qaum ke liye ek rehnuma hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ کیوں نہیں اتاری گئی اس شخص پر کوئی نشانی اس کے رب کی طرف سے (اے نبی !) آپ تو بس خبردار کردینے والے ہیں اور ہر قوم کے لیے ایک ہادی ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یہ لوگ جنہوں نے تمہاری بات ماننے سے انکار کردیا ہے ، کہتے ہیں کہ “ اس شخص پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اتری ؟ ”۔۔۔۔ تم تو محض خبردار کردینے والے ہو ، اور ہر قوم کے لئے ایک رہنما ہے ”۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اور کافر کہتے ہیں کہ اس پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی (معجزه) کیوں نہیں اتاری گئی۔ بات یہ ہے کہ آپ تو صرف آگاه کرنے والے ہیں.۔ اور ہر قوم کے لئے ہادی ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور جن لوگوں نے انکار کیا، وہ کہتے ہیں کہ اس شخص پر اس کے رب کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتری تم تو صرف خبردار کردینے والے ہو اور ہر قوم کے ليے ایک راہ بتانے والا ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور کہتے ہیں کافر کیوں نہ اتری اس پر کوئی نشانی اسکے رب سے تیرا کام تو ڈر سنا دینا ہے اور ہر قوم کے لئے ہوا ہے راہ بتانے والا
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
یہ لوگ جنہوں نے تمہاری بات ماننے سے انکار کر دیا ہے، کہتے ہیں کہ”اِس شخص پر اِ س کے ربّ کی طرف سے کوئی نشانی کیوں نہ اُتری؟“۔۔۔۔ تم تو محض خبردار کر دینے والے ہو، اور ہر قوم کے لیے ایک رہنما ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں