quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ ابراهيم 14:42

وَلَا تَحۡسَبَنَّ ٱللَّهَ غَٰفِلًا عَمَّا يَعۡمَلُ ٱلظَّـٰلِمُونَۚ إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمۡ لِيَوۡمٖ تَشۡخَصُ فِيهِ ٱلۡأَبۡصَٰرُ ﴿٤٢﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور (مومنو) مت خیال کرنا کہ یہ ظالم جو عمل کر رہے ہیں خدا ان سے بےخبر ہے۔ وہ ان کو اس دن تک مہلت دے رہا ہے جب کہ (دہشت کے سبب) آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
— Fatah Muhammad Jalandhari
Ab yeh zalim log jo kuch kar rahey hain Allah ko tum ussey gaafil na samjho. Allah to inhein taal raha hai us din ke liye jab haal yeh hoga ke aankhein phati ki phati reh gayi hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور آپ ہرگز نہ سمجھیں اللہ کو غافل اس سے جو یہ ظالم کر رہے ہیں یقیناً وہ انہیں مہلت دے رہا ہے اس دن تک جس میں نگاہیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
“ اب یہ ظالم لوگ جو کچھ کر رہے ہیں ، اللہ کو تم اس سے غافل نہ سمجھو۔ اللہ تو انہیں ٹال رہا ہے اس دن کے لئے جب حال یہ ہوگا کہ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں ،
— Fi Zilal al-Qur'an
ناانصافوں کے اعمال سے اللہ کو غافل نہ سمجھ وه تو انہیں اس دن تک مہلت دیے ہوئے ہے جس دن آنکھیں پھٹی کی پھٹی ره جائیں گی.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ہرگز مت خیال کرو کہ اللہ اس سے بے خبر ہے جو ظالم لوگ کر رہے ہیں وہ ان کو اس دن کے ليے ڈھیل دے رہا ہے جس دن آنکھیں پتھرا جائیں گی
— Maulana Wahiduddin Khan
اور ہرگز مت خیال کر کہ اللہ بیخبر ہے ان کاموں سے جو کرتے ہیں بے انصاف ان کو تو ڈھیل دے رکھی ہے (چھوڑ رکھا ہے) اس دن کے لئے کہ پتھرا جائیں گی (کھلی رہ جائیں گی) آنکھیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اب یہ ظالم لوگ جو کچھ کر رہے ہیں، اللہ کو تم اس سے غافل نہ سمجھو اللہ تو اِنہیں ٹال رہا ہے اُس دن کے لیے جب حال یہ ہوگا کہ آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئی ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں