quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ ابراهيم 14:46

وَقَدۡ مَكَرُواْ مَكۡرَهُمۡ وَعِندَ ٱللَّهِ مَكۡرُهُمۡ وَإِن كَانَ مَكۡرُهُمۡ لِتَزُولَ مِنۡهُ ٱلۡجِبَالُ ﴿٤٦﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور انہوں نے (بڑی بڑی) تدبیریں کیں اور ان کی (سب) تدبیریں خدا کے ہاں (لکھی ہوئی) ہیں گو وہ تدبیریں ایسی (غضب کی) تھیں کہ ان سے پہاڑ بھی ٹل جائیں
— Fatah Muhammad Jalandhari
Unhon ne apni saari hi chalein chal dekhi, magar unki har chaal ka todh Allah ke paas tha, agarche unki chaalein aisi gazab ki thi ke pahad unse tal jayein
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور انہوں نے اپنی سی چالیں چلیں اور اللہ ہی کی قبضہ قدرت میں ہیں ان کی تمام چالیں۔ اور ان کی چالیں ایسی تو نہ تھیں کہ ان سے پہاڑ ٹل جاتے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
“ انہوں نے اپنی ساری ہی چالیں چل دیکھیں ، مگر ان کی ہر چال کا توڑ اللہ کے پاس تھا اگرچہ ان کی چالیں ایسی غضب کی تھیں کہ پہاڑ ان سے ٹل جائیں ”۔
— Fi Zilal al-Qur'an
یہ اپنی اپنی چالیں چل رہے ہیں اور اللہ کو ان کی تمام چالوں کا علم ہے اور ان کی چالیں ایسی نہ تھیں کہ ان سے پہاڑ اپنی جگہ سے ٹل جائیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور انھوں نے اپنی ساری تدبیریں کیں اوران کی تدبیریں اللہ کے سامنے تھیں اگرچہ ان کی تدبیریں ایسی تھیں کہ ان سے پہاڑبھی ٹل جائیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اور یہ بنا چکے ہیں اپنا داؤ اور اللہ کے آگے ہے ان کا داؤ اور نہ ہو گا ان کا داؤ کہ ٹل جائیں اس سے پہاڑ
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اُنہوں نے اپنی ساری ہی چالیں چل دیکھیں، مگر اُن کی ہر چال کا توڑ اللہ کے پاس تھا اگرچہ اُن کی چالیں ایسی غضب کی تھیں کہ پہاڑ اُن سے ٹل جائیں۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں