سورۃ ابراهيم 14:8
وَقَالَ مُوسَىٰٓ إِن تَكۡفُرُوٓاْ أَنتُمۡ وَمَن فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا فَإِنَّ ٱللَّهَ لَغَنِيٌّ حَمِيدٌ ﴿٨﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور موسیٰ نے (صاف صاف) کہہ دیا کہ اگر تم اور جتنے اور لوگ زمین میں ہیں سب کے سب ناشکری کرو تو خدا بھی بےنیاز (اور) قابل تعریف ہے
Aur Moosa ne kaha ke “agar tum kufr karo aur zameen ke sarey rehne waley bhi kafir ho jayein to Allah be niyaz aur apni zaat mein aap mehmood hai”
اور موسیٰ نے کہا کہ اگر تم کفر کرو اور جو بھی لوگ زمین میں ہیں وہ (سب کے سب کافر ہوجائیں) تو یقیناً اللہ غنی اور اپنی ذات میں خود محمود ہے
اور موسیٰ نے کہا کہ ” اگر تم کفر کرو اور زمین کے سارے رہنے والے بھی کافر ہوجائیں تو اللہ نے بےنیاز اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے “۔
موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا کہ اگر تم سب اور روئے زمین کے تمام انسان اللہ کی ناشکری کریں تو بھی اللہ بے نیاز اور تعریفوں واﻻ ہے.
اور موسیٰ نے کہا کہ اگر تم انکار کرو اور زمین کے سارے لوگ بھی منکر ہوجائیں تو اللہ بے پروا ہے، خوبیوں والا ہے
اور کہا موسٰی نے اگر کفر (منکر ہو گے) کرو گے تم اور جو لوگ زمین میں ہیں سارے تو اللہ بے پروا ہے سب خوبیوں والا
اور موسیٰؑ ”اگر تم کُفر کرو اور زمین کے سارے رہنے والے بھی کافر ہو جائیں تو اللہ بے نیاز اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے۔“