quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النحل 16:11

يُنۢبِتُ لَكُم بِهِ ٱلزَّرۡعَ وَٱلزَّيۡتُونَ وَٱلنَّخِيلَ وَٱلۡأَعۡنَٰبَ وَمِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَةٗ لِّقَوۡمٖ يَتَفَكَّرُونَ ﴿١١﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اسی پانی سے وہ تمہارے لیے کھیتی اور زیتون اور کھجور اور انگور (اور بےشمار درخت) اُگاتا ہے۔ اور ہر طرح کے پھل (پیدا کرتا ہے) غور کرنے والوں کے لیے اس میں (قدرتِ خدا کی بڑی) نشانی ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Woh is pani ke zariye se khetiyan ugata hai aur zaitun aur khajoor aur angoor aur tarah tarah ke dusre phal paida karta hai. Is mein ek badi nishani hai un logon ke liye jo gaur-o-fikr karte hain
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
وہ اگاتا ہے تمہارے لیے اس (پانی) سے کھیتی اور زیتون اور کھجوریں اور انگور اور ہر قسم کے پھل یقیناً اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو غوروفکر کرتے ہیں
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
وہ اس پانی کے ذریعہ سے کھیتیاں اگاتا ہے اور زیتون اور کھجور اور انگور اور طرح طرح کے دوسرے پھل پیدا کرتا ہے۔ اس میں ایک بڑی نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو غوروفکر کرتے ہیں ”۔
— Fi Zilal al-Qur'an
اسی سے وه تمہارے لیے کھیتی اور زیتون اور کھجور اور انگور اور ہر قسم کے پھل اگاتا ہے بےشک ان لوگوں کے لیے تو اس میں بڑی نشانی ہے جو غوروفکر کرتے ہیں.
— Maulana Muhammad Junagarhi
وہ اسی سے تمھارے ليے کھیتی اور زیتون اور کھجور اور انگور اور ہر قسم کے پھل اگاتا ہے بے شک اس کے اندر نشانی ہے ان لوگوں کے ليے جو غور کرتے ہیں
— Maulana Wahiduddin Khan
اگاتا ہے تمہارے واسطے اس سے کھیتی اور زیتون اور کھجوریں اور انگور اور ہر قسم کے میوے اس میں البتہ نشانی ہے ان لوگوں کو جو غور کرتے ہیں
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
وہ اس پانی کے ذریعہ سے کھیتیاں اگاتا ہے اور زیتون اور کھجور اور انگور اور طرح طرح کے دوسرے پھل پیدا کرتا ہے اِس میں ایک بڑی نشانی ہے اُن لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں