quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النحل 16:27

ثُمَّ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِ يُخۡزِيهِمۡ وَيَقُولُ أَيۡنَ شُرَكَآءِيَ ٱلَّذِينَ كُنتُمۡ تُشَـٰٓقُّونَ فِيهِمۡۚ قَالَ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَ إِنَّ ٱلۡخِزۡيَ ٱلۡيَوۡمَ وَٱلسُّوٓءَ عَلَى ٱلۡكَٰفِرِينَ ﴿٢٧﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

پھر وہ ان کو قیامت کے دن بھی ذلیل کرے گا اور کہے گا کہ میرے وہ شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم جھگڑا کرتے تھے۔ جن لوگوں کو علم دیا گیا تھا وہ کہیں گے کہ آج کافروں کی رسوائی اور برائی ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Phir qayamat ke roz Allah unhein zaleel o khwar karega aur unse kahega “ batao, ab kahan hain mere woh shareek jinke liye tum (ehle haqq se) jhagde kiya karte thay?” Jin logon ko duniya mein ilm haasil tha woh kahenge “ aaj ruswayi aur badbakhti hai kafiron ke liye”
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
پھر قیامت کے دن اللہ انہیں رسوا کرے گا اور کہے گا : کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کی حمیت میں تم جھگڑتے تھے کہیں گے وہ لوگ جن کو علم دیا گیا ہے کہ یقیناً آج کے دن رسوائی اور بد بختی کافروں ہی کے لیے ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پھر قیامت کے روز اللہ انہیں ذلیل و خوار کرے گا اور ان سے کہے گا “ بتاؤ اب کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کے لئے تم (اہل حق سے ) جھگڑے کیا کرتے تھے ؟ ” جن لوگوں کو دنیا میں علم حاصل تھا وہ کہیں گے “ آج رسوائی اور بدبختی ہے کافروں کے لئے ”۔
— Fi Zilal al-Qur'an
پھر قیامت والے دن بھی اللہ تعالیٰ انہیں رسوا کرے گا اور فرمائے گا کہ میرے وه شریک کہاں ہیں جن کے بارے میں تم لڑتے جھگڑتے تھے، جنہیں علم دیا گیا تھا وه پکار اٹھیں گے کہ آج تو کافروں کو رسوائی اور برائی چمٹ گئی.
— Maulana Muhammad Junagarhi
پھر قیامت کے دن اللہ ان کو رسوا کرے گا اور کہے گا کہ وہ میرے شریک کہاں ہیں جن کے ليے تم جھگڑا کیا کرتے تھے جن کو علم دیا گیاتھا وہ کہیں گے کہ آج رسوائی اور عذاب منکروں پر ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
پھر قیامت کے دن رسوا کرے گا ان کو اور کہے گا کہاں ہیں میرے شریک جن پر تم کو بڑی ضد تھی بولیں گے جن کو دی گئ تھی خبر بیشک رسوائی آج کے دن اور برائی منکروں پر ہے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
پھر قیامت کے روز اللہ انہیں ذلیل و خوار کرے گا۔ وہ اُن سے کہے گا”بتاوٴ اب کہاں ہیں میرے وہ شریک جن کےلیے تم (اہلِ حق سے)جھگڑے کیا کرتے تھے؟“۔۔۔۔ جن لوگوں کو دنیا میں علم حاصل تھا وہ کہیں گے”آج رُسوائی اور بدبختی ہے کافروں کے لیے۔“
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

اس آیت والے موضوعات

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں