سورۃ النحل 16:3
خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَ بِٱلۡحَقِّۚ تَعَٰلَىٰ عَمَّا يُشۡرِكُونَ ﴿٣﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اسی نے آسمانوں اور زمین کو مبنی برحکمت پیدا کیا۔ اس کی ذات ان (کافروں) کے شرک سے اونچی ہے
Usne aasman o zameen ko barhaqq paida kiya hai, woh bahut baala o bartar hai us shirk se jo yeh log karte hain
اس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ۔ وہ بہت بلند ہے اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں
اس نے آسمان و زمین کو برحق پیدا کیا ہے ، وہ بہت بالا و برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں۔
اسی نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا وه اس سے بری ہے جو مشرک کرتے ہیں.
اس نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا ہے وہ برتر ہے اس شرک سے جو وہ کر رہے ہیں
بنائے آسمان اور زمین ٹھیک ٹھیک وہ برتر ہے انکے شریک بتلانے سے
اُس نے آسمان و زمین کو بر حق پیدا کیا ہے، وہ بہت بالا و برتر ہے اُس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں۔