سورۃ النحل 16:32
ٱلَّذِينَ تَتَوَفَّىٰهُمُ ٱلۡمَلَـٰٓئِكَةُ طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلَٰمٌ عَلَيۡكُمُ ٱدۡخُلُواْ ٱلۡجَنَّةَ بِمَا كُنتُمۡ تَعۡمَلُونَ ﴿٣٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
(ان کی کیفیت یہ ہے کہ) جب فرشتے ان کی جانیں نکالنے لگتے ہیں اور یہ (کفر وشرک سے) پاک ہوتے ہیں تو سلام علیکم کہتے ہیں (اور کہتے ہیں کہ) جو عمل تم کیا کرتے تھے ان کے بدلے میں بہشت میں داخل ہوجاؤ
Un muttaqiyon ko jinki roohein pakeezgi ki haalat mein jab malaika qabz karte hain to kehte hain “salaam ho tumpar, jao jannat mein apne aamaal ke badle”
ان (کی روحوں) کو فرشتے قبض کرتے ہیں درآنحالیکہ وہ پاک ہوتے ہیں کہتے ہیں سلام ہو آپ پر داخل ہوجائیے جنت میں اپنے اعمال کے بدلے میں
ان متقیوں کو جن کی روحیں پاکیزگی کی حالت میں جب ملائکہ قبض کرتے ہیں تو کہتے ہیں “ سلام ہو تم پر ، جاؤ جنت میں اپنے اعمال کے بدلے ”۔
وه جن کی جانیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وه پاک صاف ہوں کہتے ہیں کہ تمہارے لیے سلامتی ہی سلامتی ہے، جاؤ جنت میں اپنے ان اعمال کے بدلے جو تم کرتے تھے.
جن کی روح فرشتے اس حالت میں قبض کرتے ہیں کہ وہ پاک ہیں فرشتے کہتے ہیں تم پر سلامتی ہو، جنت میں داخل ہوجاؤ اپنے اعمال کے بدلے میں
جن کی جان قبض کرتے ہیں فرشتے اور وہ ستھری ہیں کہتےہیں فرشتے سلامتی تم پر جاؤ بہشت میں بدلہ ہے اس کا جو تم کرتے تھے
اُن متقیوں کو جن کی روحیں پاکیزگی کی حالت میں جب ملائکہ قبض کرتے ہیں تو کہتے ہیں "سلام ہو تم پر، جاؤ جنت میں اپنے اعمال کے بدلے"