quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ النحل 16:40

إِنَّمَا قَوۡلُنَا لِشَيۡءٍ إِذَآ أَرَدۡنَٰهُ أَن نَّقُولَ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ ﴿٤٠﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

جب ہم کسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو ہماری بات یہی ہے کہ اس کو کہہ دیتے ہیں کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Raha uska imakan (possibility) to] humein kisi cheez ko wajood mein laney ke liye issey zyada kuch nahin karna hota ke usey hukum dein “ho ja” aur bas woh ho jaati hai
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
ہمارا قول تو کسی چیز کے بارے میں بس یہ ہوتا ہے جب ہم اس کا ارادہ کرتے ہیں کہ ہم فرماتے ہیں اسے ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
(رہا اس کا امکان تو ) ہمیں کسی چیز کو وجود میں لانے کے لئے اس سے زیادہ کچھ کرنا نہیں ہوتا کہ اسے حکم دیں ” ہوجا “ اور بس وہ ہوجاتی ہے “۔
— Fi Zilal al-Qur'an
ہم جب کسی چیز کا اراده کرتے ہیں تو صرف ہمارا یہ کہہ دینا ہوتا ہے کہ ہوجا، پس وه ہوجاتی ہے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
جب ہم کسی چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو اتنا ہی ہمارا کہنا ہوتا ہے کہ ہم اس کو کہتے ہیں کہ ہوجا تو وہ ہوجاتی ہے
— Maulana Wahiduddin Khan
ہمارا کہنا کسی چیز کو جب ہم اس کو کرنا چاہیں یہی ہے کہ کہیں اس کو ہو جا تو وہ ہو جائے
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
(رہا اس کا امکان ، تو)ہمیں کسی چیز کو وجود میں لانے کے لیے اس سے زیادہ کچھ نہیں کرنا ہوتا کہ اسے حکم دیں”ہو جا“ اور بس وہ ہو جاتی ہے۔
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں