سورۃ النحل 16:52
وَلَهُۥ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِ وَلَهُ ٱلدِّينُ وَاصِبًاۚ أَفَغَيۡرَ ٱللَّهِ تَتَّقُونَ ﴿٥٢﴾
سنیں (مشاری العفاسی)
تراجم
اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے اور اسی کی عبادت لازم ہے۔ تو تم خدا کے سوا اوروں سے کیوں ڈرتے ہو
Usi ka hai woh sab kuch jo aasmano mein hai aur jo zameen mein hai, aur khaalisan usi ka deen (saari qayinaat mein) chal raha hai. Phir kya Allah ko chodh kar tum kisi aur se taqwa (darr) karoge
اور اسی کے لیے ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اسی کے لیے اطاعت ہے ہمیشہ ہمیش تو کیا تم اللہ کے سوا کسی اور کا تقویٰ اختیار کرتے ہو
اس کا ہے وہ سب کچھ جو آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ، اور خالصتاً اسی کا دین (ساری کائنات میں ) چل رہا ہے ۔ پھر کیا اللہ کو چھوڑ کر تم کسی اور سے تقویٰ کرو گے ؟
آسمانوں میں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اسی کا ہے اور اسی کی عبادت ﻻزم ہے، کیا پھر تم اس کے سوا اوروں سے ڈرتے ہو؟
اور اسی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور اسی کی اطاعت ہے ہمیشہ تو کیا تم اللہ کے سوا اوروں سے ڈرتے ہو
اور اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور اسی کی عبادت ہے (اسی کا انصاف) ہمیشہ سو کیا سوائے اللہ کے کسی سے ڈرتے ہو (خطرہ رکھتے ہو)
اُسی کا ہے وہ سب کچھ جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے، اور خالصًا اُسی کا دین (ساری کائنات میں)چل رہا ہے۔ پھر کیا للہ کو چھوڑ کر تم کسی اور سے تقوٰی کرو گے؟“