quranmقرآن ریڈر میں کھولیں

سورۃ الإسراء 17:104

وَقُلۡنَا مِنۢ بَعۡدِهِۦ لِبَنِيٓ إِسۡرَـٰٓءِيلَ ٱسۡكُنُواْ ٱلۡأَرۡضَ فَإِذَا جَآءَ وَعۡدُ ٱلۡأٓخِرَةِ جِئۡنَا بِكُمۡ لَفِيفٗا ﴿١٠٤﴾

سنیں (مشاری العفاسی)

تراجم

اور اس کے بعد بنی اسرائیل سے کہا کہ تم اس ملک میں رہو سہو۔ پھر جب آخرت کا وعدہ آجائے گا تو ہم تم سب کو جمع کرکے لے آئیں گے
— Fatah Muhammad Jalandhari
Aur uske baad bani Israel se kaha ke ab tum zameen mein baso, phir jab aakhirat ke wadey ka waqt aan poora hoga to hum tum sab ko ek sath laa haazir karenge
— Abul Ala Maududi(Roman Urdu)
اور اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل کو حکم دیا کہ تم لوگ زمین میں آباد ہوجاؤ پھر جب آئے گا پچھلے وعدے کا وقت تو ہم لے آئیں گے تم سب کو سمیٹ کر
— Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور اس کے بعد بنی اسرائیل سے کہا کہ اب تم زمین میں بسو ، پھر جب آخرت کے وعدے کا وقت آن پورا ہوگا ، تو ہم تم سب کو ایک ساتھ لاحاضر کریں گے
— Fi Zilal al-Qur'an
اس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے فرما دیا کہ اس سرزمین پر تم رہو سہو۔ ہاں جب آخرت کا وعده آئے گا ہم تم سب کو سمیٹ اور لپیٹ کر لے آئیں گے.
— Maulana Muhammad Junagarhi
اور ہم نے بنی اسرائیل سے کہا کہ تم زمین میں رہو پھر جب آخرت کا وعدہ آجائے گا تو ہم تم سب کو اکھٹا کرکے لائیں گے
— Maulana Wahiduddin Khan
اور کہا ہم نے اس کے پیچھے بنی اسرائیل کو آباد رہو تم زمین میں پھر جب آئے گا وعدہ آخرت کالے آئیں گے ہم تم کو سمیٹ کر
— Shaykh al-Hind Mahmud al-Hasan(with Tafsir E Usmani)
اور اس کے بعد بنی اسرائیل سے کہا کہ اب تم زمین میں بسو، پھر جب آخرت کے وعدے کا وقت آن پُورا ہوگا تو ہم تم سب کو ایک ساتھ لا حاضر کریں گے
— Tafheem e Qur'an - Syed Abu Ali Maududi

قرآن ریڈر میں کھولیں پوری سورۃ پڑھیں